03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مہینے کے آخری ایام داخلہ لینے والے طلبہ سے پورے ماہ کی فیس لینے کا حکم
84245اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے جدید مسائل

سوال

اسکول میں پہلے سے داخل شدہ بچوں سے چھٹی والے مہینوں مثلا جون جولائی وغیرہ کی فیس وصول کی جاتی ہے جو کہ ہماری معلومات کے مطابق درست ہے،لیکن اگر کوئی بچہ اسکول میں 28 اپریل کو داخل ہوکر داخلہ فیس اور ماہانہ فیس وغیرہ جمع کروادے،جبکہ تعلیم کا آغاز یکم مئی سے ہوا تو جمع کروائی جانے والی ماہانہ فیس مئی کی شمار ہوگی یا اپریل کی ۔قاعدہ یہ ہے کہ فیس ایڈوانس میں وصول کی جاتی ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں ادا کی جانے والی فیس کو پورے اپریل کی فیس شمار کرنا تو درست نہیں، کیونکہ داخلے سے پہلے اپریل کے جتنے ایام گزرے ان میں معاہدہ ہی نہیں ہواتھا اورداخلے کے بعد سے یکم مئی تک اپریل کے باقی رہ جانے والے ایام میں اگر پہلے سے داخل شدہ تمام بچوں کی بھی چھٹیاں تھیں تو بہتر تو یہ ہے کہ ان ایام کی بھی فیس وصول نہ کی جائے،لیکن اگر اسکول ان ایام کی فیس وصول کرے تو گنجائش ہے۔

حوالہ جات

درر الحكام في شرح مجلة الأحكام (1/ 545)

تسليم المأجور شرط في لزوم الأجرة يعني تلزم اعتبارا من وقت التسليم. فعلى هذا ليس للآجر مطالبة أجرة مدة مضت قبل التسليم وإن انقضت مدة الإجارة قبل التسليم لا يستحق الآجر شيئا من الأجرة…فعلى هذا ليس للآجر المطالبة بأجرة مدة مضت قبل التسليم بحساب القسط اليومي.مثلا: لو استأجر شخص دارا شهريا من غرة محرم وأمسكها الآجر في يده خمسة عشر يوما ثم سلمها إلى المستأجر فللآجر أجرة نصف شهر فقط.

الدر المختار مع رد المحتار:4/ 372

وهل يأخذ أيام البطالة كعيد ورمضان لم أره وينبغي إلحاقه ببطالة القاضي. واختلفوا فيها والأصح أنه يأخذ؛ لأنها للاستراحة أشباه من قاعدة العادة محكمة

شیرعلی

دارالافتاء جامعۃ الرشید

7 محرم الحرام 1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شیرعلی بن محمد یوسف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب