03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مختلف تہواروں اور ایام کے لیے تحائف فروخت و ارسال کرنے کا کاروبار اور اس کی تشہیر کا حکم
77607جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

محترم مفتیان کرام

مسئلہ یہ درپیش ہے کہ میں ایک کاروبار کرنے کا سوچ رہا ہوں مگر اس کے کچھ مسئلے پریشان کر رہے ہیں۔ کاروبار یہ ہوگا کہ ملک سے باہر رہنے والے پاکستانیوں سے ملک میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے تحائف کا آرڈر لیا جائے اور اسے پورا کیا جائے جس میں ہمارے سروس چارجز شامل ہوں گے۔ اب چونکہ دنیا میں رواج ہے مختلف دنوں کے منانے کا جیسے برتھ ڈے، مدر ڈے، فادر ڈے، ومین ڈے، ویلنٹائن ڈے وغیرہ تو ان دنوں کی نسبت سے ملنے والے آدڈر یا اس سے متعلق ایڈ کیمپین چلانا یہ سب کیسا ہوگا؟ اگر ہم ویلنٹائن جیسے بیہودہ دن سے اجتناب کر لیں تو برتھ ڈے سے کیسے بچیں گے کیونکہ وہ تو سارا سال کسی نہ کسی کی آتی رہے گی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اہل اسلام کو بطور تہوار عید الاضحی اور عید الفطر کےایام دیے گئے ہیں ، اس کے علاوہ جتنے بھی تہوار ہیں ، ان کا اسلام میں کوئی تصور نہیں،البتہ شرعی حدود و ضوابط کی رعایت رکھتے ہوئے کسی نعمت پر بطور شکرخوشی کا اظہار کرنا ممنوع بھی نہیں ہے۔

دنیا میں آج کل جو مختلف تہوار اور ایام منائے جاتے ہیں ان کی مختلف اقسام ہیں مثلا:

1۔ وہ ایام جو کفار اور غیر مسلم اقوام اپنے مذہبی شعائر و پہچان کے طور پر مناتے ہیں مثلا کرسمس ڈے،ہولی،دیوالی اور بسنت وغیرہ

2۔ وہ ایام جو اہل بدعت و ضلال اپنے مخصوص نظریے کی بنیاد پر باعث ثواب سمجھ کر مناتے ہیں مثلا عید میلاد النبی اور عید غدیر وغیرہ

3۔ وہ ایام جو اہل کفر و بدعت کے شعائر و نظریات کے ساتھ تو مخصوص نہیں،لیکن غیر مسلم یا دنیا و نفس پرست اقوام کی جانب سے بطور رسم ورواج شروع ہوکر عموما خرافات و مفاسد اور اسلامی احکام کی پامالی کا باعث بن چکے ہیں یا بن رہے ہیں جیسا کہ ویلنٹائن ڈے، برتھ ڈے اور وومین ڈے وغیرہ

4۔ وہ ایام جو نہ تو اہل کفر و بدعت کے شعائر و نظریات کے ساتھ مخصوص ہیں اور نہ ہی ان میں اسلامی احکامات کی پامالی فی الحال دیکھنے کو ملی ہے،لیکن اسلامی تہذیب اور اس کے اخلاق و اقدار کا عمومی مزاج ان سے کلی ہم آہنگی نہیں رکھتا، بلکہ وہ ان ایام سے اعلی و احسن درجے کا متقاضی ہے جیسا کہ مدر ڈے اور فادر ڈے وغیرہ

مذکورہ بالا ایام کی تشہیر و ترویج کرنا اور کاروبار کو فروغ دینے کی غرض سے ایڈ کیمپین چلانا اس میں معاونت و مشابہت کے زمرے میں شامل ہوگا اس لیے یہ ناجائز ہوگا۔باقی اگرخاص ان ایام کے لیے کسی تحفے وغیرہ کو پہنچانے کا کوئی آرڈر ملے اور آرڈر میں اس بات کی وضاحت بھی ہو یا آپ کو کسی اور طرح سے معلوم ہو تو اہل کفر و بدعت کے ایام کے لیے تحائف فروخت کرنا اور پہنچانا حرام ، عموما مفاسد و خرافات پر مشتمل ایام کے لیے تحائف فروخت کرنا اور پہنچانا مکروہ تحریمی اور اسلامی مزاج ومذاق سے ناموافق ایام کے لیے خلاف اولی ہوگا۔

سنن أبي داود ،ت الأرنؤوط (باب صلاة العيدين، 2/ 345 ،دار الرسالة العالمية)

عن أنس، قال: قدم رسول الله - صلى الله عليه وسلم - المدينة ولهم يومان يلعبون فيهما، فقال: "ما هذان اليومان؟ " قالوا: كنا نلعب فيهما في الجاهلية، فقال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: "إن الله قد أبدلكم بهما خيرا منهما: يوم الأضحى، ويوم الفطر"

حوالہ جات

بذل المجهود في حل سنن أبي داود (5/ 202)

قال المظهر: فيه دليل على أن تعظيم النيروز والمهرجان وغيرهما من أعياد الكفار منهي عنه… أن يوم عاشوراء فيه تشبه بالخوارج بإظهار السرور كما أن إظهار آثار الحزن من شيم الروافض، فالأولى تركهما فإنهما من البدع الشنيعة ظهرت في أيام النواصب والشيعة…قال ابن حجر: قد وقع في هذه الورطة أهل مصر ونحوهم, لأن كثيرًا من أهلها يوافقون اليهود والنصارى في أعيادهم، يوافقونهم على صور تلك التعظيمات كالتوسع في المأكل والزينة على طبق ما يفعله الكفَّار، ومن ثم أعلن النكير عليهم في ذلك ابن أمير الحاج في "مدخله" وبين تلك الصور، انتهى ما قاله القاري ملخصًا قلت: وكذلك كثير من مسلمي الهند یوافقون أهل الأوثان من الهنود في أعيادهم ويفعلون ما يفعلون، فإلى الله المشتكى، وإنا لله وإنا إليه راجعون.

سنن أبي داود ت الأرنؤوط (6/ 144 ،باب في لبس الشهرة ،دار الرسالة العالمية)

عن ابن عمر، قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -:، من تشبه بقوم فهو منهم

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 754)

(والإعطاء باسم النيروز والمهرجان لا يجوز) أي الهدايا باسم هذين اليومين حرام (وإن قصد تعظيمه) كما يعظمه المشركون (يكفر) قال أبو حفص الكبير: لو أن رجلا عبد الله خمسين سنة ثم أهدى لمشرك يوم النيروز بيضة يريد تعظيم اليوم فقد كفر وحبط عمله اهـ ولو أهدى لمسلم ولم يرد تعظيم اليوم بل جرى على عادة الناس لا يكفر وينبغي أن يفعله قبله أو بعده نفيا للشبهة ولو شرى فيه ما لم يشتره قبل إن أراد تعظيمه كفر وإن أراد الأكل كالشرب والتنعيم لا يكفر.

فقہ البیوع( 1/192،193)

فتنقیحُ الضّابط فی ھذا الباب علی مامن به علیٗ ربی: أن الإعانة علی المعصیة حرام مطلقاً بنص القرآن أعنی قوله تعالی: "وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ (المائدة:2)‏ وقوله تعالی: فلن أَكَون ظھیراً لِلمُجْرمین (القصص:17‏)ولکن الإعانة حقیقة ھی ماقامت المعصیة بعین فعل المعین، ولایتحقّق إلا بنیّة الإعانة أوالتصریح بھا أو تعینھا فی استعمال ھذا الشیئٔ بحیثٗ لایحتمل غیرالمعصیة. ومالم تُقم المعصیة بعینه لم یکن من الإعانة حقیقة، بل من التسبب، ومن أطلق عليه لفظ ''الإعانة'' فقد تجوز ؛لکونہ صورۃ الإعانة کما مر من السیر الکبیر.

ثم السبب إن کان سببا محرکا ود اعیاإلی المعصیۃ ،فالتسبب فیہ حرام ،کالإعانة علی المعصیة بنص القرآن کقولہ تعالی: "وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ"(الأنعام: 109)وقوله تعالی: "فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ"(الأحزاب: 32)وقولہ تعالی :"وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى"(الأحزاب: 33) وإن لم یکن محرکاً وداعیا ، بل موصِلاً محضأ ،وھو مع ذلك سبب قریب بحیثٗ لایحتاج فی إقامة المعصیة بہ إلی إحداث صنعة من الفاعل،کبیع السلاح من اُھل الفتنۃ، وبیع الأمرد ممّن یعصِی بہ، وإجارۃ البیت ممّن یبیع فیہ الخمر ،أو یتخذھا کنیسۃأو بیت نار و أمثالھا،فکلہ مکروھا تحریما بشرط أن یعلم بہ البائع والآجر ،من دون تصریح بہ باللسان ،فإنہ إن لم یعلم کان معذوراً، وإن علم وصرح کان داخلاً فی الإعانة المحرّمة. وإن کان سببا بعیدا بحیث لا يفضی إلی المعصیة علی حالتھا الموجودة ،بل یحتاج إلی احداث صنعة فیہ، کبیع الحدید من أھل الفتنة وأ مثالھا ،فتکرہ تنزیھا"

فتاویٰ محمودیہ میں ہندوں کے مختلف میلوں ( کلبہ،چھتر،اردوسہرا وغیرہ ) کے متعلق ہے:

"یہ میلے  ہندوؤں کے  مخصوص قومی  اور مذہبی   میلے   ہیں  ،ا ن میں جاکر  ان کی رونق   بڑھانا ناجائز   ہے ، مسلمانوں کو ان سے اجتناب  ضروری ہے"  (فتاوی محمودیہ 19/569،ادارہ الفاروق ،کراچی)

احسن الفتاوی میں ہے:

"سالگرہ ایک قبیح رسم ہے، ا س کا ترک واجب ہے۔"(احسن الفتاوی 9/154)

آپ کے مسائل اور ان کا حل میں ہے:

"تحفہ دینا اچھی بات ہے ،لیکن سالگرہ کی بنا پر دینا بدعت ہے۔"(آپ کے مسائل اور ان کا حل 8/127)

(نئے عیسوی سال کی آمد پر خوشی منانا)" عیسائیوں کی رسم ہے اور مسلمان جہالت کی وجہ سے مناتے ہیں۔"(آپ کے مسائل اور ان کا حل 8/129)

شیرعلی

دارالافتاء جامعۃ الرشید

21محرم الحرام1444 ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شیرعلی بن محمد یوسف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب