03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قرض لی ہوئی رقم سے کمائے جانے والے نفع کا حکم
82511خرید و فروخت کے احکامقرض اور دین سے متعلق مسائل

سوال

میں قسطوں کا کاروبار کرتا ہوں میرے پاس انویسٹر ہیں جنہوں نے انویسٹ کیے ہوے ہیں کام میں اور ذمہ داری میری ہے انویسٹ کرنےکی۔ منافعہ آدھا آدھا ہے۔ اب مارکیٹ میں میری لین دین ہے مثلاً دس لاکھ انویسٹ ہے اور مارکیٹ والے مجھے ایکسٹرا دس لاکھ ادھار دیتے ہیں تو ادھار والے دس لاکھ جو مجھے مل رہے ہیں اس کے منافع کا حقدار صرف میں ہی ہوں یا انویسٹر بھی ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر آپ نے لوگوں سے قرض اپنے لیے اپنی ذمہ داری پر وصول کیا ہے تو آپ ہی اس رقم کے مالک ہیں اور اس سے حاصل ہونے والے نفع پر صرف آپ ہی کا حق ہے ،انویسٹرز کا اس میں حصہ نہیں۔

حوالہ جات

المعاییر الشرعیۃ:ِالمعیار الشرعی رقم (19):القرض:1/4/3

یملک المقترض محل القرض(المال المقروض)بالقبض،ویثبت مثلہ فی ذمتہ.

شیرعلی

دارالافتاء جامعۃ الرشید

24جمادی الثانی1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شیرعلی بن محمد یوسف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب