| 77061 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | کرایہ داری کے متفرق احکام |
سوال
محترم مفتیان کرام
میں ایک اسکول کا چوکیدار تھا۔اس وقت میں علم حاصل کررہا تھا۔ڈیوٹی میری جگہ میرا چھوٹا بھائی احسن طریقے سےایمانداری کے ساتھ انجام دے رہا تھا۔تقریبا 20 فیصد ڈیوٹی میں نے کی ،جبکہ 80فیصد میرے بھائی نے کی۔جب گیارہ سال پورے ہوئے تو میں خود کو میڈیکلی ان فٹ ظاہر کرکے ڈیوٹی سے نکل گیا، حالانکہ میں صحیح سالم ہوں: نہ کوئی بیماری ہے اور نہ ہی ان فٹ ہوں۔اس پر مجھے 4 لاکھ روپے بونس مل گیا اور ابھی ہر مہینے مجھے 13 ہزار روپے پینشن آتا ہے۔میری راہنمائی کیجیے کہ کیا یہ بونس اور ماہانہ پنشن میرے لی جائز ہے؟یا صرف 20فیصد جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
پہلے تو یہ بات سمجھ لیجیے کہ اسکول کی طرف سے ملازمت کا معاہدہ آپ کے ساتھ ہوا تھا،لہذا اپنی جگہ کسی دوسر ے کو ملازمت پر بھیج کر تنخواہ وصول کرنا جائز نہیں تھا،لہذا آپ کے لیے صرف اتنی تنخواہ حلال ہے جتنی ملازمت آپ نے خود کی ہے،باقی تنخواہ واپس کرنا لازم ہے اور اگر ادارے کی پالیسی اجازت دیتی ہو تو ادارہ اسے معاف بھی کرسکتاہے۔ بونس اورپنشن کے حصول کے لیے ملازمت کی جو مدت مقرر کی گئی ہے ، اس سے قبل دھوکہ دہی کے ذریعے خود کو پنشن کا اہل ظاہر کرنا جائز نہیں ہے ،لہذا اس دھوکے سے حاصل ہونے والی تمام رقوم بشمول بونس اور پنشن واپس کرنا لازم ہے۔
حوالہ جات
درر الحكام في شرح مجلة الأحكام (1/ 458)
الأجير يستحق الأجرة إذا كان في مدة الإجارة حاضرا للعمل ولا يشرط عمله بالفعل ولكن ليس له أن يمتنع عن العمل وإذا امتنع لا يستحق الأجرة.
ومعنى كونه حاضرا للعمل أن يسلم نفسه للعمل ويكون قادرا وفي حال تمكنه من إيفاء ذلك العمل.أما الأجير الذي يسلم نفسه بعض المدة، فيستحق من الأجرة ما يلحق ذلك البعض من الأجرة.
الموسوعة الفقهية الكويتية (31/ 219)
اتفق الفقهاء على أن الغش حرام سواء أكان بالقول أم بالفعل، وسواء أكان بكتمان العيب في المعقود عليه أو الثمن أم بالكذب والخديعة، وسواء أكان في المعاملات أم في غيرها من المشورة والنصيحة .
وقد ورد في تحريم الغش ما روى أبو هريرة رضي الله تعالى عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على صبرة طعام فأدخل يده فيها، فنالت أصابعه بللا، فقال: ما هذا يا صاحب الطعام؟ قال: أصابته السماء يا رسول الله، قال: أفلا جعلته فوق الطعام كي يراه الناس من غشنا فليس مني. وفي حديث آخر: من غشنا فليس منا .
شیرعلی
دارالافتاء جامعۃ الرشید
6ذوالقعدہ1443 ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | شیرعلی بن محمد یوسف | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


