| 77217 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | کرایہ داری کے جدید مسائل |
سوال
محترم مفتیان کرام
میں بلوچستان پولیس میں ملازم ہوں۔مجھے چند سوالات کرنے ہیں:
ہم لوگ بازار میں گشت کرتے ہیں اس دوران ہم لوگوں سے واضح فرق ہوجاتا ہے۔ہم سب نےمحسوس کیا ہے کہ طاقتور کو مت چھیڑو ،یہ مسئلہ کھڑا کرے گا یعنی طاقتور طبقے کے لیے الگ قانون اور غریب کے لیے الگ قانون ! جج صاحب وکیل صاحب ،سردار صاحب وغیرہ کی تلاشی نہیں لے سکتا ہوں ۔اسی لیے میں غریب کو جو مزدوری سے موٹر سائیکل پر آتے ہیں ان کی تلاشی بھی نہیں کرتا ہوں۔لیکن کبھی ایسی جگہ بھی ڈیوٹی لگ جاتی ہے کہ کمزور کی تلاشی لینی پڑ جاتی ہے۔میں بطور انچارج یا ماتحت کیسے ڈیوٹی کروں؟ اور جو بھرتی کے بعد ہم نے حلف لیا تھا وہ ہم پر کتنا لاگو ہوتا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
پہلے یہ بات جان لیجیے کہ کسی بھی راہ گیر یا سوار کو بے جا روکنا درست نہیں ہے چاہے پھر وہ طاقتور ہو یا کمزور اور جہاں قانونی تقاضوں، پولیس محکمے اور آپ کی ملازمت کے اصولوں کے مطابق روک کر تلاشی لینا ضروری ہو وہاں کسی کو چھوڑ دینا درست نہیں ہے۔لہذا قانونی تقاضے کے مطابق اگرکسی ذی حیثیت وطاقتور شخص کی چیکنگ کرنا ضروری بنتا ہو اور آپ محض اس اندیشے کی بنیاد پر اسے چھوڑ دیں کہ کوئی مسئلہ نہ پیدا ہوجائے یا کسی کمزور و کم حیثیت شخص کو اس وجہ سے چھوڑ دیں کہ آپ ذی حیثیت کی چیکنگ نہیں کررہے تو ایسا کرنا اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی کرنا ہوگا، جوکہ درست نہیں۔درست طرز عمل یہ ہے کہ ہر ایک کے ساتھ قانون کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کریں،کہیں اگر ایسا کرنا آپ کی قدرت میں ہی نہ ہو تو وہ الگ بات ہے ،لیکن جہاں تک آپ کی قدرت ہو آپ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے شرعا پابند ہیں۔
حوالہ جات
مجلة الأحكام العدلية (ص: 113،114)
تعدي الأجير هو أن يعمل عملا أو يتحرك حركة مخالفتين لأمر الآجر صراحة أو دلالة مثلا بعد قول المستأجر للراعي الذي هو أجير خاص ارع هذه الدواب في المحل الفلاني ولا تذهب بها إلى محل آخر فإن لم يرعها الراعي في ذلك المحل وذهب بها إلى محل آخر ورعاها يكون متعديا…تقصير الأجير هو قصوره في المحافظة على المستأجر فيه بلا عذر مثلا إذا فر من القطيع رأس غنم لعدم لحاق الراعي له تكاسلا وإهمالا، فضاع لذلك رأس الغنم ،فيضمن الراعي لتقصيره.
شرح المجلة للأتاسی) 1/ (711ط،مکتبۃ رشیدیہ،کوئٹہ
المراد بالعمل المخالف لأمر الآجر أن یعمل الأجيرفی المستأجر فيه عملا لایرضی بہ المالک...ولأن کل عمل لم یکن مأذونا فیہ إذا کان من شأنہ أن لایرضی بہ المالک ،یکون منھیا عنہ دلالۃ.
صحيح مسلم (3/ 1315)،باب قطع السارق الشريف وغيره، والنهي عن الشفاعة في الحدود،ط دار إحياء التراث العربي
عن عائشة، أن قريشا أهمهم شأن المرأة المخزومية التي سرقت، فقالوا: من يكلم فيها رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فقالوا: ومن يجترئ عليه إلا أسامة، حب رسول الله صلى الله عليه وسلم، فكلمه أسامة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "أتشفع في حد من حدود الله؟" ثم قام فاختطب، فقال: "أيها الناس، إنما أهلك الذين قبلكم أنهم كانوا إذا سرق فيهم الشريف تركوه، وإذا سرق فيهم الضعيف أقاموا عليه الحد، وايم الله لو أن فاطمة بنت محمد سرقت لقطعت يدها".
شیرعلی
دارالافتاء جامعۃ الرشید
20ذوالقعدہ1443 ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | شیرعلی بن محمد یوسف | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


