| 77129 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | کرایہ داری کے جدید مسائل |
سوال
محترم مفتیان کرام
میں بلوچستان پولیس میں ملازم ہوں۔مجھے چند سوالات کرنے ہیں:
1۔ بطور انچارج مجھے ڈیوٹی کے لیے کچھ سپاہی فراہم کیے جاتے ہیں۔کیا میں ان سپاہیوں میں سے روزانہ کسی کو آرام کے لیے چھوڑ سکتا ہوں۔ یا اسی طرح اگر وہ گھر میں بیماری کا بتائیں یا وہ خود اپنے آپ کو بیمار ظاہر کریں یا واقعی بیمار ہوں؟الغرض میں انہیں چھٹی کے لیے کب چھوڑ سکتا ہوں؟
2۔ ایک دفعہ میں انچارج بنا تو میں نے ماتحتوں میں انصاف کرنے کے لیے عارضی طور پر قانون بنایا کہ جو بھی پہلے آیا وہ اپنی مرضی والی جگہ پر کھڑا ہوسکتاہے۔کیا اس طرح میں ناانصافی سے بچنے کے لیے عارضی قوانین بناسکتاہوں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ماتحتوں کو چھٹی دینے یا انہیں ذمہ داریاں دینے کے حوالے سے محکمے کی طرف سے مقررہ اصول و ضوابط کی پابندی کرنا ضروری ہے اور جن امور پر پالیسی واضح نہ ہو وہاں یا تو محکمے کے پالیسی ساز شعبے سے معلوم کرلیا جائےیا پھر محکمے کا وہ عرف و رواج جس پر محکمے کی جانب سے رضامندی پائی جاتی ہے اس کے مطابق عمل کیا جائے۔محکمے کے اصول و ضوابط اور عرف و رواج سے ہٹ کر ازخود ماتحتوں کو چھٹی دینا یا ذمہ داری تقسیم کرنا درست نہیں ہوگا۔
حوالہ جات
مجلة الأحكام العدلية (ص: 113،114)
تعدي الأجير هو أن يعمل عملا أو يتحرك حركة مخالفتين لأمر الآجر صراحة أو دلالة مثلا بعد قول المستأجر للراعي الذي هو أجير خاص ارع هذه الدواب في المحل الفلاني ولا تذهب بها إلى محل آخر فإن لم يرعها الراعي في ذلك المحل وذهب بها إلى محل آخر ورعاها يكون متعديا…تقصير الأجير هو قصوره في المحافظة على المستأجر فيه بلا عذر مثلا إذا فر من القطيع رأس غنم لعدم لحاق الراعي له تكاسلا وإهمالا فضاع لذلك رأس الغنم فيضمن الراعي لتقصيره.
شرح المجلة للأتاسی ج1،ص 711ط،مکتبۃ رشیدیہ،کوئٹہ
المراد بالعمل المخالف لأمر الآجر أن یعمل الأجيرفی المستأجر فيه عملا لایرضی بہ المالک...ولأن کل عمل لم یکن مأذونا فیہ إذا کان من شأنہ أن لایرضی بہ المالک ،یکون منھیا عنہ دلالۃ.
شیرعلی
دارالافتاء جامعۃ الرشید
15ذوالقعدہ1443 ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | شیرعلی بن محمد یوسف | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


