03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ماں کے دوسری جگہ شادی کرلینے یا ماں سے ملاقات کے بعد بچوں کے رونے کی وجہ سےماں کو بچوں کی ملاقات سے روکنے کا حکم
77779طلاق کے احکامبچوں کی پرورش کے مسائل

سوال

کیا فرما تے ہیں علماء دین اور مفتیان مبین مسئلہ ھذاکے بارے میں مسمی محمد صہیب نے اپنی بیوی گلشن آراء کو تین طلاق دی ہے جبکہ پنچائیت کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بچے محمد صہیب کے پاس رہیں گے اس کا سارا خرچہ محمد صہیب اٹھائے گا اس لئے کہ بیوی بچے اپنے پاس رکھنے کے لیے قطعاًتیا ر نہیں ہے اب شریعت کی روشنی میں یہ فرمائیں

(۱) کیا بیوی وقت بو قت بچے کو د یکھنے کا مطالبہ کر سکتی ہے جبکہ بچے اپنی ماں کو دیکھتے ہیں تو ساری رات باپ کواور شوہر کے گھر والوں کورونے دھونے اور بلکنے کی وجہ سے جینا حرام کر دیتے ہیں اور شوہر کے گھر والے اس سے شدید اذیت کا شکار ہو جاتاہے اور بچوں کے بیمار ہو نے خدشہ ہوجاتا ہے۔

(2)اگر سابقہ بیوی دوسری شادی کرے تو اس صورت میں بچے کو دکھانا لازم ہے کہ نہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ماں کے دوسری جگہ شادی کرلینے یا ماں سے ملاقات کے بعد بچوں کے رونے کی وجہ سے ماں کو بچوں کی ملاقات سے محروم کرنا درست نہیں۔

حوالہ جات

الفتاوى الهندية (1/ 543)

الولد متى كان عند أحد الأبوين لا يمنع الآخر عن النظر إليه وعن تعاهده كذا في التتارخانية ناقلا عن الحاوي.

شیرعلی

دارالافتاء جامعۃ الرشید

13صفر1444 ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شیرعلی بن محمد یوسف

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب