85253 | نماز کا بیان | مسافر کی نماز کابیان |
سوال
میرا تعلق بنوں سے ہے اور بنوں میں رہتا ہوں۔ میرا بیٹا بمعہ بیوی بچے پشاور میں رہتے ہیں۔ میں اکثر و بیشتر پشاور بیٹے کے پاس جاتا رہتا ہوں لیکن قیام 15 دن سے کم ہوتا ہے۔ کیا میں پشاور میں قصر نماز پڑھوں گا یا پوری نماز؟ رہنمائی فرمائیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورتِ مسئولہ میں آپ کا گھربنوں میں ہے اور آپ کے بیٹےکا پشاور میں تواگر آپ اپنے بیٹے سے ملنے پشاور جاتے ہیں اور وہاں آپ کا قیام پندرہ دن یا اس سے زیادہ نہ ہو، تو آپ قصر کریں گے۔
حوالہ جات
وقال ابن عابدين رحمه الله تعالي: (قوله: أو توطنه) أي عزم على القرار فيه وعدم الارتحال وإن لم يتأهل، فلو كان له أبوان ببلد غير مولده وهو بالغ ولم يتأهل به فليس ذلك وطنا له إلا إذا عزم على القرار فيه وترك الوطن الذي كان له قبله، شرح المنية. (رد المحتار2 / 131)
وقال أيضا: (قوله: والأصل أن الشيء يبطل بمثله) كما يبطل الوطن الأصلي بالوطن الأصلي، و وطن الإقامة بوطن الإقامة، و وطن السكنى بوطن السكنى. (رد المحتار 2/ 132)
وقال العلامة الكاساني رحمه الله تعالي: (وطن أصلي: وهو وطن الإنسان في بلدته أو بلدة أخرى اتخذها دارا وتوطن بها مع أهله وولده." ( بدائع الصنائع 1 / 103)
وقال ابن نجيم:(و الوطن الأصلي هو وطن الإنسان في بلدته أو بلدة أخرى اتخذها دارا وتوطن بها مع أهله وولده، وليس من قصده الارتحال عنها بل التعيش بها. (البحر الرائق 2 / 147)
محمد بلال بن محمدطاہر
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
۳ ربیع الثانی ۱۴۴۶ ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد بلال بن محمد طاہر | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |