021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جنات کا انسانی زندگی میں تصرف اور عمل دخل کی حقیقت
71398تصوف و سلوک سے متعلق مسائل کا بیانمعجزات اور کرامات کا بیان

سوال

جنات کا انسانی زندگی میں تصرف اور عمل دخل از روئے شرعیت کس حد تک ممکن ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگرچہ شریعت سے جنات کا وجود اوراللہ کی طرف سے ان کو انسانی زندگی اور جسم میں تصرف کی قدرت بھی کسی حد تک دیا جانا ثابت ہے، لیکن ہر مرض ومریض کو جنات وآسیب سے جوڑنا بھی درست نہیں،جبکہ عملیات سے وابستہ لوگوں کیطرف سے یہ بات کثرت کے ساتھ ثابت ہے کہ وہ تقریبا ہر معاملہ کو جنات سے جوڑتے ہیں،جبکہ ان میں سے بہت سوں کو جنات کے ساتھ تعلق یا ان سے کام لینے کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی،نیزجن کے پاس کچھ جنات ہوتے بھی ہیں تواس بارے میں ان کے پاس مختلف طریقے ہوتے ہیں جن میں سے ایک طریقہ یہ ہے کہ وہ اپنی طرف سے جنات مریض پر مسلط کردیتے ہیں اور اس کے بعد وہ مریض کو پورے طور پر کنٹرول کرلیتے ہیں، اور سؤال کی صورت بھی اسی قسم کی معلوم ہوتی ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۱جمادی الثانیۃ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب