021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جنات کی آپس میں لڑائی کی حقیقت
71399تصوف و سلوک سے متعلق مسائل کا بیانمعجزات اور کرامات کا بیان

سوال

کیا جنات کسی انسان کے اس قدر خیر خواہ ہو سکتے ہیں کہ وہ انسانوں کی خاطر آپس میں لڑائی کریں اور ایک دوسرے کو ماریں یا مریں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جنات میں نیک وبد دونوں طرح کی جماعتیں ہونا خود قرآن مجید سے ثابت ہے، اور بعض نصوص سے ان کے درمیان جنگ اور قید وبند بھی ثابت ہے مثلا حضرت سلیمان علیہ السلام کے لیے بطور معجزہ بعض سر کش جنات کاپابند سلاسل ہونا بھی خود قرآن سے ثابت ہے، اسی طرح بعض تفسیری روایات میں بھی اس کی تصریح ہے کہ فرشتوں نے انسانوں کی خلقت کے بارے میں جو بات کہی تھی وہ ان سے پہلے زمین پر آباد جنات ہی کو دیکھ کر اور ان پر قیاس کر کے کہی تھی۔لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ جو بھی اس قسم کا دعوی کرے وہ اسی حقیقت کے مطابق ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۱جمادی الثانیۃ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب