021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خواب کی تعبیر
78372تصوف و سلوک سے متعلق مسائل کا بیانمعجزات اور کرامات کا بیان

سوال

میں نےایک خواب دیکھاجس میں ایک شخص جس کےہاتھ میں تیرکمان ہےاوراس کےاردگردبہت سی خون سےلت پت لاشیں پڑی ہیں،وہ مجھےاورمیرےایک رشتہ دارکومارنےکی کوشش کررہاہے،پھراس نےمیرےاس رشتہ دارکوزخمی کردیااوراس نےمجھ پرتین تیریں پھینکیں اورتیسری تیرنےمیرے گلےکوچھیردیااورمیری موت واقع ہو گئی جس کےبعد میری آنکھ کھل گئی اورمیں گھبرا کراٹھ گیا ۔ کیا یہ خواب مجھےایسے ہی آیا ہےیااس کی کوئی تعبیرہے؟اگرہےتوبتادیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ دارالافتاء ہے، یہاں شرعی مسائل کا جواب دیا جاتا ہے،یہاں خواب کی تعبیر نہیں بتائی جاتی ،دوسری بات یہ کہ ایک خواب کی تعبیر دیکھنے والے کی حالت جگہ اور وقت کے بدلنے سے بھی بدلتی ہے، اس لیے کسی خواب کی صحیح تعبیر ان تمام امور کے جانے بغیر صحیح نہیں بتائی جاسکتی، تیسری یہ کہ نیند کی حالت میں دیکھے ہوئےہرمنظر کا خواب ہونا ضروری نہیں ، بلکہ بعض دفعہ یہ نفسیاتی یا جسمانی بیماری کی وجہ سے بھی ہوتا ہے، چوتھی بات یہ کہ  ہرایک خواب کی ایک تعبیر تو متعین ہے کہ" یہ دنیوی زندگی بھی درحقیقت ایک خواب کی طرح ہے،لہذا اس کو خواب غفلت میں نہ گزاریں، بلکہ آخرت کی تیاری میں صرف کریں۔"لہذا اپنی زندگی شریعت کےمطابق بنانے کی کوشش کرنی چاہئے اور خوابوں اور انکی تعبیرات پر نہ تو بھروسہ کرنا چاہئے اور نہ ہی اس سےگھبرانے یا پریشان ہونے کی ضرورت ہے، البتہ برے خواب دیکھنے کی صورت میں بیدا رہونے پر بائیں طرف تھوکنا اور اعوذ باللہ پڑھنا اور کروٹ بدلنا سنت سے ثابت ہے اور کسی متوقع خطرہ کی صورت میں اپنی حفاظت وعافیت کی دعاکےساتھ توبہ واستغفار اور حسب حیثیت واستطاعت صدقہ کا اہتمام کرنا چاہئے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

 ۸ جمادی الاولی۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب