021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
زیادہ ڈسکونٹ والی میڈیسن کمپنیوں کا مال فروخت کرنا
70929خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

ان میڈیسن کمپنیوں کا مال خرید ناجو زیادہ ڈسکونٹ ریٹ پر ملتے ہیں اور اس کی مقرر قیمت پر فروخت کرنا کیسا ہے؟ مثلا ایک میڈیسن کی قیمت 160 روپے اور کمپنی 35 روپے  میں دے رہی ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اصولی طور پراگر ایسی میڈیسن کمپنیوں کا مال جعلی،غیر قانونی،یا قیمت فروخت کے اعتبار سےغیرمعیاری نہ ہو توکم قیمت  پر خرید کرمقررہ پرفروخت کرنے میں کوئی حرج نہیں اور اگر اس میں کسی قسم کا دھوکہ یا دو نمبری وغیرہ ہےمثلا غیر معیاری موادہوتو ایسی صورت میں زیادہ قیمت وصول کرنا جائز نہیں۔سوال میں مذکور 35 اور 160 کا تناسب انتہائی غیر معمولی ہے،اس سےبہر صورت بچنا ہی بہتر ہے،کیونکہ معیاری اشیاء میں نفع کا تناسب عام طور پر اس حد تک بڑھا ہوا نہیں ہوتا۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۹جمادی الاولی ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب