021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
زوجہ شوہر کو زکوۃ نہیں دے سکتی
70928زکوة کابیانمستحقین زکوة کا بیان

سوال

کیا میں اپنی زکوۃ اپنے شوہر کو دے سکتی ہوں تاکہ وہ اپنا قرضہ اتار سکیں  اور کیا یہ ممکن ہے کہ میں اپنی زکوۃ اپنے جیٹھ کودوں اور وہ میرے شوہر کا قرضہ اتار دیں؟میرے جیٹھ بھی زکوۃ کے حقدار ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

میاں بیوی ایک دوسرے کو اپنی زکوۃ نہیں دے سکتے اور کسی دوسرے کو رقم اگر باقاعدہ مکمل مالکانہ تصرف واختیار کے ساتھ دی جائے اور پھر وہ اپنے اختیار سے خودیا آپ کی ترغیب سے آپ کے شوہر کا قرضہ اتار دے تو یہ جائز ہے،لیکن کسی دوسرے کو محض اپنا نمائندہ بناکر رقم دیناکہ وہ آپ کے شوہر کا قرضہ اس رقم سے اتا ردے تو اس سے زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۹جمادی الاولی ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب