021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حائضہ کے لیے آیات قرآنی لکھنے کا حکم
70945پاکی کے مسائلحیض،نفاس اور استحاضہ کا بیان

سوال

ماہواری میں متن قرآن کی کتابت کا کیا حکم ہے؟ اسی طرح امتحانات میں جوابی کاپی کےکسی صفحے پر اگر کچھ آیات لکھنی ہوں توعام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ اس صفحے پرصرف قرآنی آیات ہی نہیں لکھی جاتیں بلکہ جواب سے متعلق غیر قرآن میں سے کوئی دوسری بات بھی آجاتی ہے تو ایسی صورت میں صفحے کے بقیہ حصے پر بلاحائل ہاتھ رکھ کر قرآنی آیات کو لکھ سکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کاغذ کو ہاتھ نہ لگے تو لکھنے کی گنجائش ہے، مثلا ہاتھ کے نیچے رومال وغیرہ رکھ کر لکھنا۔ (احسن الفتاوی:ج۲ص۳۶)

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۰جمادی الاولی ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب