021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کراہت جماعت ثانیہ کی وجہ سےاعادہ نہیں۔{جماعت ثانیہ مکروہ ہونے کے باوجود نمازواجب الاعادہ نہیں }
70952نماز کا بیانامامت اور جماعت کے احکام

سوال

ایسی مسجد میں دوسری جماعت کی گئی جہاں دوسری جماعت کروانا مکروہ تحریمی تھا اب وقت کے اندر ہی اس نماز کا اعادہ کیا جائے گا یا نہیں؟ کیونکہ جو دوسری جماعت سے نماز پڑھی گئی وہ مکروہ تحریمی کے ساتھ ادا ہوئی تھی۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگرچہ  ایسی مسجد جہاں امام اور مقتدی دونوں مقررومعین ہوں دوسری جماعت کرانے کا عمل مکروہ تحریمی ہے، (احسن الفتاوی:ج۳،ص۳۲۲)لیکن خود ایسی نماز مکروہ تحریمی نہیں،اس لیے کہ کراہت تکرارجماعت کرانے کے عمل سے پیدا ہوئی ہے ،خود نماز کے افعال  میں کسی کوتاہی سے کراہت نہیں آئی، لہذا اس کا اعادہ بھی نہیں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۰جمادی الاولی ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب