021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سستی چیزخرید کر مہنگی فروخت کرنا
70951خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

ایک بندے نے ایک ٹریکٹر  پانچ لاکھ کا خریدا ،اس کے بعد ایک بندے نے اس سے کہا کہ آپ  کے اس خریدے ہوئے ٹریکٹر میں مجھے اپنا شریک بنالو ، مگر وہ بندہ کہتا ہے کہ نہیں، میں نے چونکہ اس کو سستا خریدا ہے ،لہذا اس پر میں (منافع شامل کرکے)سات لاکھ قیمت رکھ کر اس کے بعد آپ کو شریک کرونگا۔ کیا ان کا یہ عمل ازروئے شریعت ٹھیک ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سؤال میں شریک کرنے سے مراد یہ ہے کہ مالک ٹریکٹر کا آدھا حصہ دوسرے کو فروخت کردے،چونکہ شرعی لحاظ سے انسان کواپنی مملوکہ چیز کے بارے میں اختیار ہے کہ وہ کسی دھوکہ یا فریب یا عامۃ الناس کے ضرر کے بغیر اسے یا اس کے کسی حصے کو کسی بھی کم یا زیادہ قیمت پر  فروخت کرسکتا ہے،لہذا صورت مذکورہ میں اس شخص کا یہ عمل درست ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۰جمادی الاولی ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب