021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ذہنی دباؤ میں تحریری طلاق نامہ پر دستخط کا حکم
77337طلاق کے احکامتحریری طلاق دینے کا بیان

سوال

میں فیصل راجپوت والد محمد اقبال راجپوت حلفیہ اقرار کرتاہوں کہ

 میں نے اپنی بیوی کو طلاق نہیں دی، مجھ سے زبردستی طلاق لی گئی ہے، مجھے ایک ہفتہ سے اتنا شدید دباؤ تھا کہ میں خود کشی کرلوں ،لیکن مجھے میرے بھائیوں اور رشتہ داروں کا دباؤ تھا اور بیوی نے بولا کہ مجھے  طلاق نہیں دی تو میں اپنا ہاتھ کاٹ لوں گی یا اپنے آپ کو مارلونگی یا کورٹ چلی جاؤں گی اور مجھے یقین تھا کہ میری بیوی اپنے آپ کو جانی نقصان پہنچائیگی،  وہ کچھ بھی کرسکتی ہے، اس واقعہ سے دو دن پہلے مجھے میری بیٹی نے بولا کہ پاپا آپ نے امی کو طلاق نہیں دی تو میں آپ کو قتل کردونگی، میں بہت گھبراگیا تھا، اسی دن رات ۲ بجے میں اپنی امی کے گھر چلا گیا ، جب طلاق  پر دستخط کئے تو  میں نے اللہ پاک کو گواہ بنایا کہ یا اللہ میں  اپنی بیوی کو طلاق  نہیں دینا چاہتا ہوں اور طلاق  دے بھی نہیں  رہا ،آ پ گواہ رہنا ،یہ لوگ مجھ سے دباؤ میں، پریشر میں طلاق لے رہے ہیں اور میں نے زبان سے کچھ بھی نہیں بولا ،اتنا ذہنی ٹارچر کیا مجھے،پر میں نے دستخط کچھ مختلف کئے۔

پھر اس کے بعد بیٹی بولی  کہ ہمیں دو دن دے دو پاپا !ہم گھر خالی کردینگے، میں نے کہا کوئی ضرورت نہیں، یہاں سے جانے کی  تم سب یہاں رہو ، میں کرایہ پر رہ لونگا اور دھکے بھی کھالوں گا، پھر بیٹی نے بولا ،دوسرے دن کہ پاپا!آپ نے ہمیں رہنے کے لیے گھر دیا ہم سب اور امی آپ کو ساری زندگی دعا دینگے۔

 میں اپنے بچوں اور بیوی کے ساتھ رہنا چاہتاہوں۔ برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ صورت میں درج ذیل شرائط کے ساتھ بیوی کے گھر سے چلے جانے کی دھمکی   شرعی مجبوری بن سکتی ہے اور اگر یہ شرائط پائی گئی ہیں تو سؤال میں مذکورہ تحریری طلاق واقع نہیں ہوئی،ورنہ طلاق واقع ہوئی ہے۔

۱۔اور بیوی کو اس دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کی قدرت بھی ہو۔

۲۔ شوہر کو ظن غالب ہو کہ اگر طلاق نہ دے گا توبیوی،یہ اقدام کر لےگی۔

۳۔بیوی کی طرف سے مطالبہ نہ مانے جانے پراپنااقدام فوری واقع کرنے کی دھمکی ہو۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۵ذی الحجہ۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب