021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
صرف فروخت کنندہ سے کمیشن کا معاملہ کرنا
77464اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلدلال اور ایجنٹ کے احکام

سوال

مقامی علما سے سنا ہے کہ پراپرٹی کے کام میں صرف بیچنے والے سے نفع لیا جا سکتا ہے۔اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ مفصل جواب تحریر کریں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ بات مطلقا درست نہیں،بلکہ اس میں تفصیل ہے کہ اگر ایجنٹ در حقیقت بائع کا وکیل ہویعنی بائع کی طرف سے عقد وہ خود کرتا ہو تو ایسی صورت میں اس کے لیے خریدار سے کمیشن لینا جائز نہیں، لیکن اگر ایسا نہ ہو بلکہ کمیشن ایجنٹ صرف ملاقات کرواتا ہو اور خرید وفروخت کا عقد فروخت کنندہ اور خریدار خود کرتے ہوں تو ایسی صورت میں وہ اپنا کمیشن دونوں  پارٹیوں سے لےسکتا ہے ،بشرطیکہ دونوں کے ساتھ کمیشن پہلے سے طے شدہ ہو یا کم از کم دونوں سے لینےکا عرف ہو اور معاملے میں کسی قسم کا دھوکہ شامل نہ ہو۔جیسا کہ پہلے دلائل کے ساتھ ذکر ہوچکا۔

حوالہ جات
۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۷محرم۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب