021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایڈوانس رقم ضبط کرنے کی شرط کا حکم
77478حدود و تعزیرات کا بیانتعزیر مالی کے احکام

سوال

مریض کےوقت مقررہ پر تشریف نہ لانے کی صورت میں ایڈوانس کی رقم ضبط کرنے کی شرط لگاناکیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کسی طبیب کے پاس معائنہ کے لیے نمبر بک کروانا شرعی لحاظ سے اجارے کا معاملہ ہے، جس میں طبیب کی طرف سے معائنے اور دوا تجویز کرنے کی خدمت "معقود علیہ" ہوتی ہے اور ایڈوانس یا بعد میں جمع کرائی جانے والی فیس اس خدمت کی اجرت ہوتی ہے، لہذا جب تک طبیب کسی مریض کو یہ خدمت مہیا نہ کرے اس کے لیے مریض سے فیس لینا یا پہلے لی ہوئی فیس ضبط کرنا شرعا جائز نہیں۔

 باقی خاص وقت میں خاص مریض کے لیے نمبر کی بکنگ ، ایک دن میں کئی مریضوں کے ساتھ اجارے کا یہ معاملہ ممکن بنانے کے لیے ایک انتظامی ترتیب ہے،چنانچہ عقد خدمت پر ہی ہوتا ہے، اس خاص وقت پر نہیں ہوتا، اس لیے ڈاکٹر بھی اس خاص وقت کو اس خاص مریض کے لیے فارغ کرنے کا عرفاپابند نہیں ہوتا،لہذا اس ترتیب پر اس حد تک عمل نہ صرف جائز بلکہ مستحسن ہے کہ جس مریض کو جو وقت دینے کا وعدہ کرلیا جائے،، وعدہ کو پورا کرتے ہوئے اس وقت میں اسی مریض کو خدمت فراہم کی جائے، اور مریض بھی طے شدہ وقت پر پہنچنے میں تاخیر نہ کرے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اگر ہسپتال انتظامیہ یہ شرط لگائے کہ وقت پر نہ پہنچنے والے مریض کو سب مریضوں کے بعد وقت دیا جائے گا تو اس کی بھی شرعا گنجائش ہے، البتہ یہ شرط لگانا کہ ایسی صورت میں اس مریض کی دی ہوئی فیس ضبط ہوجائے گی، اور اس کو معائنہ کی خدمت نئی فیس کے بغیر فراہم نہیں کی جائے ،شرعا جائز نہیں، کیونکہ یہ مالی تعزیر اور جرمانے کی صورت ہے جو شرعا ناجائز ہے۔

 البتہ اگر کوئی ڈاکٹر کسی خاص مریض کو طبی خدمت وسہولت فراہم  کے لیے اپنے ایک خاص وطے شدہ وقت کو مکمل طور پر فارغ کر کے بیٹھے رہنے کا معاملہ کر لےاورمریض اس خاص وقت میں حاضر نہ ہو،جبکہ ڈاکٹر عقد کے مطابق اس پورے وقت میں دوسرے کسی بھی مریض کو دیکھنے یا کوئی اورذاتی کام کرنے سے مکمل فارغ ہوکر بیٹھا رہے تو ایسی صورت میں ڈاکٹر کو فیس لینے کا حق ہوگا۔   

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۷محرم۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب