021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تین طلاقوں کا اقرار
77494طلاق کے احکامطلاق دینے اورطلاق واقع ہونے کا بیان

سوال

ایک شخص مسمی سیدارشد علی شاہ  ولد سید نصیر احمد شاہ  نے اپنی بیوی مسماۃ فاطمہ بی بی دختر سید صادق حسین شاہ کوطلاق دی اور چند حضرات کےاستفسار پران کے سامنے  بایں الفاظ اقرار کیا کہ" میں نےاپنی بیوی سے کہا کہ  میں  تجھے طلاق دیتا ہوں،طلاق،طلاق اورپھر پنچائیت کے سامنے یہ کہا کہ میں نے مسماۃ  مذکورہ کومتواتر تین طلاق سےفارغ کردیا ہےاوروہ پہلے میری بیوی تھی،اب میری بہن ہے۔"

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

دو مرتبہ تین طلاقوں کا اقرار کرلینےسےسیدارشد علی شاہ  ولد سید نصیر احمد شاہ  کی بیوی  مسماۃ فاطمہ بی بی دختر سید صادق حسین شاہ پر تین طلاقیں واقع ہوچکی ہیں ،اب رجوع نہیں ہوسکتا اور بحالت موجودہ دوبارہ نکاح بھی نہیں ہوسکتا،لہذا عدت گزارنے کے بعد وہ کسی دوسری جگہ  جہاں چاہے اپنا نکاح کرسکتی ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۲محرم۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب