74306 | میراث کے مسائل | مناسخہ کے احکام |
سوال
مرحوم شوہر کی پیشن آتی ہے اس کو کسطرح استعمال کریں گی ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سرکاری ملازم کو حکومت کی طرف سے ملنے والی پیشن مرحوم کے ترکہ کا حصہ نہیں ہے ، بلکہ حکومت کی طرف سے تبرع اور احسان ہے ، اس کا حقدار وہی ہے جس کا مرحوم نے پیشن کے لئے نام لکھوایا ہے ، اگر مسئولہ صورت میں مرحوم نے صرف اپنی بیوی کا ہی نام لکھوایا ہے تو پیشن کی مالک بیوی ہوگی ، اس کو پیشن کی رقم میں ہر طرح کی جائز تصرف کا حق ہے ، اور اگر مرحوم نے بچوں کا بھی نام لکھوایا ہے ، تو جن کا نام لکھوایا ہےسب کو مساوی حصہ ملے گا۔
حوالہ جات

احسان اللہ شائق عفا اللہ عنہ
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۲۸ صفر ١۴۴۳ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | احسان اللہ شائق | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |