021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ذبح شدہ مرغ کے پراُتارنےDe-feathering))کے لیے گرم پانی میں ڈالنے کا حکم
72058ذبح اور ذبیحہ کے احکام ذبائح کے متفرق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں  مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مرغ کو ذبح کرنے کے بعد اس کےپر اتارنےDe-feathering))کے لیےاسے گرم پانی میں ڈال سکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مرغ کو ذبح کرنے کے بعد اس کےپر اُتارنےکےلیےاگرایسے پانی میں ڈالا جو کھولتا ہوا نہ ہو،یا کھولتا ہوا تو ہولیکن مرغ کوپانی میں اتنی  دیر رکھا ، جس سے نجاست اس کے گوشت میں سرایت نہ کرے توایسا کیاجاسکتاہے۔لیکن چونکہ اس بات کی ختمی تعیین کہ نجاست گوشت میں سرایت کر گئی ہےیا نہیں،مشکل ہے۔اس لیے احتیاط اسی میں ہے کہ پانی کا درجہ حرارت 60 ڈگری سینٹی گریڈ سےزیادہ نہ ہو،یا اگر 60 سے زیادہ ہومگر مرغ کو 10 سے 15 سیکنڈ سےزیادہ پانی میں نہ رکھا جائے۔البتہ چونکہ مرغ کے جسم سے نجاست ،بہتہ ہوا خون  اورگرم پانی میں ڈالنے کی وجہ اس کےمعدے اور آنتوں کی نجاست پانی میں ملنے کی وجہ سےپانی نجس ہوجائے گا،جس کی وجہ سے گوشت پرناپاکی لگ جائے گی۔اس لیےاسےاتنا دھونا ضروری ہے جس سے ناپاکی کے جدا ہوجانے کا یقین ہوجائے۔البتہ اگر مرغ کوکھولتے ہوئے پانی میں اتنی دیر ڈالا جس سے نجاست اس کے جسم میں سرایت کر گئی تو وہ  نجس اور حرام ہو جائےگا اور دھونے سے بھی حلال نہ ہوگا۔

حوالہ جات
قال العلامۃ أحمد بن محمد  الطحطاوي رحمہ اللہ تعالی  : قولہ :(وعلى هذا الدجاج المغلي قبل إخراج أمعائها، وأما وضعها بقدر انحلال المسام لنتف ريشها، فتطهر بالغسل) يعني: لو ألقيت دجاجة حال غليان الماء قبل أن يشق بطنها لتنتف، أو كرش قبل أن  يغسل ، إن وصل الماء إلى حد الغليان ومكثت فيه بعدذلك زمانا يقع في مثله التشرب والدخول في باطن اللحم لا تطهر أبدا إلا عند أبي يوسف كما مر في اللحم ،وان لم يصل الماء إلى حد الغليان، أو لم تترك فيه إلا مقدار ما تصل الحرارة إلى سطح الجلد، لإنحلال مسام السطح عن الريش والصوف، تطهر بالغسل ثلاثا ،كما حققه الكمال.(حاشية الطحطاوي:128)
پاکستانی معیار PS:3733 میں مرغ کو اس کے پر اتارنے کی غرض سے پانی میں ڈالنے کا دورانیہ
اور پانی کا درجہ حرارت بتایا گیا ہے۔
4.12 Plucking The carcass shall be scalded to ease the plucking (de-feathering) process. Use of hot water (up to 60 degree centigrade for a period  of  50 to  60  seconds)  )PS:3733-2019,PART-4,PAGE 10)
ترجمہ :پر اتارنے کے عمل میں آسانی کے حصول کی خاطر ذبح شدہ پرندے کو گرم پانی  سے گزارا جائے 
 گا۔اس عمل کے لیے گرم پانی (60 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہو اور وقت کادورانیہ 50 سے 60 سیکنڈ تک ہو)

عرفان حنیف

دارالافتاء،جامعۃالرشید،کراچی

  9 رجب /1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عرفان حنیف بن محمد حنیف

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب