اگر دونوں بھائیوں کی زکاۃ کی تاریخ ایک نہیں ہوسکتی ،بلکہ شرعا دونوں کی تاریخ علیحدہ علیحدہ ہونا ضروری ہے تو عبدالرحیم کا زکاۃ کا نصاب تقریبا محرم ۱۴۳۵ھ کے آخری عشرہ میں بن گیا تھا ،دریافت طلب امر یہ ہے کہ محرم کے آخر ی عشرہ کوکون سی تاریخ عبدالرحیم اپنی زکاۃ کی ادائیگی کے لیے مقرر کرے ؟احتیاط بہ ظاہر اس میں ہے کہ ۲۱محرم مقرر کرلے ،لیکن اس میں یہ بھی ہوسکتاہے کہ ۲۱محرم کو صاحب نصاب نہ ہواہو؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
محرم کے آخری دن صاحب نصاب ہونے کا چونکہ یقین ہے ،اس لیے اس کا اعتبار کیا جائے۔