021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نکاح کے وقت جسمانی عیب چھپانے کاحکم
53152جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

مؤدبانہ گزارش ہے کہ مجھے ﴿ psoraises ﴾سوریسز )جلدی بیماری( ہے،میں نے اس کا بہت علاج کروایا ہے،لیکن ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اس کا کوئی علاج نہیں سوائے احتیاط کے،میڈیکل سائنس ابھی تک اس کے علاج کی دریافت میں کامیاب نہیں ہوسکی۔میری عمر ۲۷ سال ہے اور میری شادی کی بات چل رہی ہے،مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا مجھے رشتہ طے ہونے سے پہلے لڑکی والوں کو اس بیماری کے بارے میں بتانا ضروری ہے یا نہیں؟کیونکہ جس طرح ہم نہیں چاہتے کہ کسی ایسی لڑکی سے شادی ہو اسی طرح لڑکیاں بھی نہیں چاہتی ہوں گی کہہ ان کی شادی کسی ایسے مرض والے مرد سے ہو،تو دیانتا ہمیں بھی یوں نہیں کرنا چاہیے۔ براہ کرم اس بارے میں اپنی رائے سے آگاہ فرمائیں اور شریعت کی نظر میں جائز یا ناجائز کی رہنمائی فرما دیں۔ جزاکم اللہ خیرًا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

امانت کا تقاضایہی ہے کہ اس عیب سے لڑکی والوں کو آگاہ کیا جائے ،ورنہ یہ دھوکہ دہی ہوگی،جس سے حدیث پاک میں منع کیا گیا ہے۔
حوالہ جات
واللہ اعلم بالصواب
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شفاقت زرین صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب