021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسجدکے لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات
53139.1وقف کے مسائلمسجد کے احکام و مسائل

سوال

گم شدہ چیز اور فوتگی کا اعلان جو مسا جد میں کیا جاتا ہے اس کا کیاحکم ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مسجد میں کسی گم شدہ چیز کا اعلان کرنا جائز نہیں،خواہ اسپیکر پر ہو یا اسکے بغیر ، نمازجنازہ کا اعلان درست ہے ، اور اگر اس کے ضمن میں موت کا اعلان کرے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ، البتہ باربارصر ف موت کا اعلان ﴿کہ فلاں کا انتقال ہوگیا ہے ﴾ خواہ مسجد کےلاؤڈ اسپیکر سے ہو یاغیر مسجد کے بہر حال صحیح نہیں ا س لئےکہ یہ اعزاء ﴿نوحہ﴾ جاہلیت کے ساتھ مشابہ ہے ۔
حوالہ جات
قا ل العلامة الکاسانی رحمہ اللہ ؛ الا انہ یکرہ النداء فی الاسواق والمحال لان ذلک یشبہ عزاء الجاھلیہ ﴿بدائع الصنائع ج ۲ ص ۲۲١ بیروت﴾ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ؛ من سمع رجلا ینشد ضالة فی المسجد فلیقل لاردھااللہ علیک فان المساجد لم تبن لھذا ﴿مسلم باب ا لنھی عن نشد الضالة ج١ ص ۲١۰ ﴾ واللہ سبحانہ تعالی اعلم
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / مفتی محمد صاحب