021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
وطن اقا مت میں قصر کا مسئلہ
53139.3نماز کا بیانمسافر کی نماز کابیان

سوال

علی کا گاؤں چکڑالہ ہے ، وہاں سے اس نے مستقل سکونت اختیار کر لی ہے واہ کینٹ میں اور گاؤں میں ایک کمرہ ہے رہائش کیلئے وہاںصرف فصل کی کٹائی کے دنوں میں صرف دس دنوں کے لئے جاتا ہے ،باقی پورا سال کبھی بھی نہیں جاتا ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ 1. علی وہا ں پر قصر نما ز ادا کریگا یانہیں ؟ 2. وہ گھر علی کا اپنا ہے، کیا وہ پھر بھی قصر کر یگا ؟ اسکا اور اسکی اولاد کا نمازکے بارے میں ایک ہی حکم ہے یا جدا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر علی نے واہ کینٹ کو مستقل وطن بنالیا ہےاور گا ؤں میں مستقل سکونت اختیار کرنےکابالکل ارادہ نہیں تو پھروہ علی کا وطن اصلی نہیں رہا ،لہذاجب بھی گاؤں میں پندرہ دن سے کم مدت ٹھہر نے کی نیت سے جائے تو قصر پڑھے گا۔ اسکی اولاد کا بھی یہی حکم ہے ۔
حوالہ جات
.....
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب