021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
لیکوریا میں مبتلاء عورت کی نماز کاحکم
53139.9پاکی کے مسائلمعذور کے احکام

سوال

اگر ایک عورت لیکوریا کے مرض میں مبتلا ء ہے، ایک فرض نماز کے وقت میں فر ض تو آسانی سے ادا کرلیتی ہے لیکن سنتیں اور نوافل ادا نہیں کر سکتیں، مثلاعشاء کے فرض نماز ادا کر لئے اب نواقض وضو مرض کی وجہ سے پیش آگیا وہ نیا وضوکرے گی یااسی طرح بغیر وضوکے ہی نماز پڑھ لے گی ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شرعا معذور اس شخص کو کہا جاتا ہے جس کو عذر سے خالی اتنا وقت نہ ملے جس میں وہ باوضو پوری ایک نماز ادا کر سکے ،چونکہ یہ خاتون ایسی معذور نہیں ہے اس لئے اس پر باوضو نماز پڑھنا لازم ہوگا فرض ہو یا نفل ۔ِ
حوالہ جات
ولا یصیر من ابتلی بناقض معذورا حتی یستو عبہ العذر وقتًا کاملاً لیس فیہ انقطاع لعذرہ بقدر الوضوء والصلوة اذلو وجد لایکون معذورا )مرا قی الفلاح :باب الاستحاضہ(
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / مفتی محمد صاحب