021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مساجد کو تفریح گاہ بنانا جائزنہیں
53139.10وقف کے مسائلمسجد کے احکام و مسائل

سوال

مساجد کو تفریح گاہ بنانا جیساکہ فیصل مسجد اور اسطرح کی کئی مساجد نیز لڑکیوں کا وہاں پر تصویر بنوانا یہ سب کام اگر غلط ہیں تو علماء کرام نے اس پر پابندی کا مطالبہ کیوں نہیں کیا نیز مفتی اعظم پاکستان کا اس بارے میں واضح نقطہ نظر ہے تو وہ لکھ دیں۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان ھذہ المساجد لاتصلح لشئ من ھذا البول والقذر وانما ھی لذکر اللہ والصلوة و قراءة القران ؛﴿بخاری ومسلم ﴾ نھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن تناشد الاشعار فی المسجد وعن البیع والاشتراء ﴿مشکوة باب المساجد ﴾ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا تی علی الناس زمان یکو ن حد یثھم فی مساجد ھم فی امر دنیا ھم فلا تجالسھم فلیس للہ فیھم حاجة رواہ البیھقی فی شعب الایمان ﴿مشکوة باب المساجد﴾ واللہ سبحانہ تعالی اعلم

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مسجد کو تفریح گا ہ بنانا کسی حال میں جائز نہیں ،کیونکہ مسجد عبادت کی جگہ ہے ،نماز، تلاوتِ قرآن ، ذکر، اورادووظائف وغیرہ جوکام عبادت یااس کی جنس سے ہو وہی مسجد میں انجام دینا چائیں اورجوکام احترامِ مسجدکےخلاف ہواس سے اجتناب کرنا ضروری ہے،لڑکیوں کا تفریحی مقاصدسےفیصل مسجدجانا گناہ ہے،جتنی کثرت سے فیصل مسجد میں مسلم و غیرمسلم کی تمییزکےبغیر خواتین کا آناجاناہے،اتنی کثرت میں یقیناً بہت سی خواتین ناپاکی کی حالت میں ہوتی ہوں گی،جن کامسجدمیں داخل ہوناممنوع ہے،نیزناسمجھ بچوں کو مسجدمیں لانا بھی ممنوع اور مسجد کے وقار اور عظمت کے خلاف ہے،اسی طرح کسی جاندار کی تصویر کشی تواوربھی بڑا گناہ ہے، لہذا مسجد کی انتظامیہ پر لازم ہے کہ اس نا جائز عمل سے لوگوں کو روکیں اور مسجد کو بے حرمتی سے بچا ئیں، مسلما ن حکومت کا فریضہ ہے کہ مقدس مقا مات کی حفاظت کا انتظام کر ے ۔
حوالہ جات
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان ھذہ المساجد لاتصلح لشئ من ھذا البول والقذر وانما ھی لذکر اللہ والصلوة و قراءة القران ؛﴿بخاری ومسلم ﴾ نھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن تناشد الاشعار فی المسجد وعن البیع والاشتراء ﴿مشکوة باب المساجد ﴾ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا تی علی الناس زمان یکو ن حد یثھم فی مساجد ھم فی امر دنیا ھم فلا تجالسھم فلیس للہ فیھم حاجة رواہ البیھقی فی شعب الایمان ﴿مشکوة باب المساجد﴾ واللہ سبحانہ تعالی اعلم
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / مفتی محمد صاحب