سجدہ سہو کے سجدے اداءکرتے وقت بعض مرتبہ شک ہوجاتاہے کہ آیاایک سجدہ کیاہے یادوسجدے کئے ہیں ،توایسی صورت میں اب کیاکرے اوراب دوبارہ سجدہ سہوواجب ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگرسجدہ سہو میں شک ہوجائے توخوب سوچے ،جس طرف غالب گمان ہو،اس پرعمل کرے، اگر غالب گمان ہوکہ دوکرلئے ہیں توسلام پھیردے اوراگرغالب گمان ہواکہ ایک سجد ہ کیاہے تودوسرابھی کرلے توسجدہ سہواداء ہوجائے گا،اوراس طرح غالب گمان پرعمل کے بعد دوبارہ سجدہ سہولازم نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ اگربھولے سے ایک سجدہ کرکے سلام پھیردیاتب بھی اگراٹھنے سے پہلے پہلے یاد آگیاتودوسراسجدہ بھی کرلے ،نماز ٹھیک ہوجائے گی ،لیکن اگر بھولے سے ایک سجدہ کیا،دوسرایادنہیں رہااوراٹھ کرجانے لگاتونماز کااعادہ ضروری ہے۔