: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
جناب عالی امیدکرتاہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے ،محترم جناب مفتی صاحب! بندہ کومندرجہ ذیل مسائل پیش آچکے ہیں ،اورعلم نہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشانی ہوجاتی ہے ،لہذامہربانی واحسان فرماکربندہ کی علمی تشنگی کودورفرمائیں ،اللہ تعالی آپ کواس کااجرعظیم دنیاوآخرت میں عطافرمائیں اورجامعہ کومزید برکات وترقیوں سے نوازیں آمین ۔
کیافرماتے ہیں علماء کرام ان مسائل کے بارے میں کہ
سجدہ سہو کے سجدے اداکرتے وقت بعض مرتبہ یہ صورتیں پیش آجاتی ہیں کہ
سجدہ سہوواجب ہوااورجب سجدہ سہوکے سجدے کئے توسجدہ سہو کے دوسجدوں کے بجائے تین سجدے غلطی سے کرلئے توآیااس صورت میں اب پھردوبارہ سجدہ سہوواجب ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
دوسجدے کرناضروری ہیں ،لیکن اگرغلطی سے تین ہوگئے تونماز کااعادہ ضروری نہیں ہے ۔