021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مصنوعی آلہ سےغیر فطری عمل کا حکم
77768جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

مجھے ایک مسئلہ کے بارے میں  پتا چلا اور اس کے بارے میں فتوی کا پوچھنا تھاکہ آج کل بازار میں پلاسٹكي آله تناسل  موجودہے،جو بيوی پہن کریا اپنے سامنے لگا کریاباندھ کر اپنے شوہر کےساتھ پیھچے سے ہمبستری کرتی ہے، کیا یہ گناہ ہے؟اور اگر بیوی پلاسٹکی عضو تناسل پہن کر اپنے شوہر کے ساتھ اس کے پیچھے سے ہمبستری کرکے دخول کرتی ہےتو اس سے کیا شوہراوربیوی کے نکاح پہ کچھ اثر پڑتا ہے کہ نہیں؟برائے کرم مہر کے ساتھ اس مسئلہ میں فتوی جاری کر دیں،شکریہ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

غیر فطری عمل کسی بھی( مصنوعی یا غیر مصنوعی) طریقہ سے کیا جائے ناجائز اورسخت گناہ  اورشرافت،انسانیت  سےانحراف  اورمردانگی  وغیرت کے لیے مہلک ترین عمل ہے،اس عمل کی وجہ سے گزشتہ امتوں میں سے حضرت لوط علیہ السلام  کی قوم پرعمومی عذاب آیاتھا،اس قبیح عمل کے تصور سے بھی سلیم الفطرت انسان کا ضمیر کانپ اٹھتاہے،اس لیے ایسا عمل شریعت کی نظر میں بد ترین فعل ہے،اس کے خیال سے بھی پرہیز کرنا ضروری ہے،البتہ بیوی کے اس طرح کرنے سے نکاح تو نہیں ٹوٹے گا،لیکن ایک ناجائز اور خلاف فطرت عمل ہونے کی وجہ سے نکاح کے مقاصد ضرور مجروح اور متاثر ہونگے، جس کی وجہ سے رشتہ نکاح نہایت کمزور ہوجائے گا۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۸صفر۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب