021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
چھوٹے بھائیوں کی شادی کاخرچہ
55201.7معاشرت کے آداب و حقوق کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

ہم سات بھائی اور ایک بہن ہے ،چھوٹے چاروں بیٹوں نے اپنی شادی کا ٹوٹل خرچہ خود برداشت کیاجبکہ بڑے3تینوں بیٹوں اور ایک بیٹی کی شادی کے اخراجات والد محترم نے ساتھ مل کر برداشت کئے۔

کیا چاروں چھوٹے بیٹے اپنی شادی کے اخراجات ترکہ میں سے لینے کا حق رکھتے ہیں یا چھوٹے بھائیوں کا بڑے بھائیوں پر کوئی حق بنتا ہے۔
کیونکہ ان کی شادیاں تومشترکہ خرچے پر والدین نے کروائیں اور والدین کے جانے کے بعد انہوں نے اپنے چھوٹے بھائیوں کی شادیوں میں کسی قسم کا کوئی بھی حصہ نہیں لیا اور نہ ہی اس کی ضرورت سمجھی۔ کیا یہ چھوٹے بھائیوں کے ساتھ زیادتی نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چھوٹے بھائیوں کی شادی کا خرچہ برداشت کرنا  بشرط گنجائش بڑے بھائیوں پر اخلاقا لازم ہے  شرعا   لازم نہیں ، لہذا اگر   بڑے بھائیوں  نے شادی میں مالی تعاون نہیں کیا تو اس کوظلم وزیادتی نہیں کہا جائے گا ،اس لئے اس بنیاد پر  انہیں گناہ گار  بھی    قرار نہیں  دیا جائے گا نہ ہی ان کا حصہ میراث کم ہوگا۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب