021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نکاح سے پہلے چھ کلمے سننے کا کیاحکم ہے؟
55365-3نکاح کا بیاننکاح کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

بعض جگہ دیکھا گیا ہے کہ نکاح سے پہلے نکاح خواں دلہا سے چھ کلمے سنتے ہیں ،ایمان مفصل ،فرائض غسل وغیرہ سنتے ہیں اور بعض جگہ ترجمہ بھی سنتے ہیں ، ایک نکاح خواں سےاس کی وجہ پوچھی گئی، تو اس کا کہنا یہ تھا کہ اس کو ایک کلمہ بھی نہیں آتا ، تو ہم یاتو نکاح پڑھا نے سے انکار کردیتےہیں یا اس کو یاد کراکرکے پھر نکاح پڑھادیتے ہیں اصل شرعی طریقہ کیا ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عقد نکاح کے وقت یہ طریقہ یعنی کلمے پڑھوانا وغیرہ احادیث سے اور صحابہ کرام اور ائمہ مجتہدین کے عمل سے ثابت نہیں،لہذا جس شخص کے عقائد درست ہوں ، صحیح العقیدہ ہونے کا یقین یا ظن غالب ہو تو خطبہ مسنونہ پڑھ کر ایجاب وقبول کروا دینا چاہئے ،لیکن آج کل بعض اوقات نادانستگی میں زبان سے کلمہ کفر نکالدیاجاتا ہے،یادین سے دوری کی بناء پر عقائد میں خرابی ہوتی ہے ،اس لئے اگر نکاح خواں کو شبہ ہو کہ شاید دلہا دلہن کے عقائد خلاف شرع ہیں تو ان کو صحیح عقائد کی تعلیم اور تجدید ایمان کے لئے کلمہ پڑھوالینا ضروری ہے ، ہرجگہ اس کا التزام کرنا غلط ہے۔﴿ کذا فی خیر الفتاوی ج۴/ص۵۸۸﴾
حوالہ جات
>
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / فیصل احمد صاحب