021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عورت کےطلاق کے مطالبہ پر ہوچکی ہے کہنے کا حکم
55380طلاق کے احکامصریح طلاق کابیان

سوال

بیوی اگر شوہر سے طلا ق مانگے یعنی مجھے ابھی طلا ق چاہئے اور جواب میں شوہر یہ الفاظ کہے کہ ﴿ وہ تو ہوچکی ہے سب ﴾جبکہ شوہر کے ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں ، اور نہ شوہر کےدل میں ایسا کوئی خیال لایا گیا طلاق ہوگئی اور شوہر نے طلاق دینے کی کوئی نیت نہیں کی صرف بیوی کو خاموش کرانے کے لئے مذکورہ الفاظ کہا ۔ سوال یہ ہے کہ طلا ق ہوئی ہے یا نہیں اگر ہوئی ہے تو کونسی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بیوی کی طرف سے طلاق کے مطالبہ پر شوہر کا یہ کہنا کہ ۔ وہ تو ہوچکی ہے سب، اس سے اگر طلاق کی نیت نہیں کی تب بھی ایک طلاق رجعی ہوگئی ہے، کیونکہ طلاق کی جھوٹی خبر سے بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے ، اب اگر عدت کے دوران شوہر طلاق سے رجوع کر لے تو دونوں میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی گذار سکتے ہیں ، البتہ آیندہ صرف دوطلاقوں کا اختیار رہے گا کسی بھی وقت دو طلاقیں مزید دیدے تو عورت شوہر پر حرام ہوجائے گی ۔
حوالہ جات
رد المحتار (11/ 160) قالت لزوجها : طلقني فقال فعلت طلقت ، فإن قالت زدني فقال فعلت طلقت أخرى امراة قالت لزوجھا مرا طلاق دہ۔ فقال الزوج دادہ کیر ا و کردہ کیر ۔او قال دادہ باد کردہ باد ، ان نوی یقع ، یکون رجعیا وان لم ینوی لایقع ، ولو قال دادہ است او کردہ است ،یقع نوی او لم ینوی ولا یصدق فی ترک النیہ قضاء ولوقال ۔ ﴿عالمگریہ ج١ص ۳۸۰ الفصل السابع فی الطلاق بالالفاظ الفارسیہ ﴾
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب