021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حالت احرام میں چہرے کے پردے کے بارے میں مفتی بہ قول
55896.3حج کے احکام ومسائلاحرام اور اس کے ممنوعات کا بیان

سوال

فی زماننا عورت کے حالت احرام میں چہرہ کھولنے یانہ کھولنے میں مفتی بہ قول کیاہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مفتی بہ قول یہ ہے کہ عورت نامحرم کے سامنے چہرہ نہیں کھول سکتی ،اورنقاب پہنناضروری ہے ،جوچہرے سے مس نہ ہو،اگرچہ مستقل اس طرح نقاب لگائے رکھناکے چہرے سے مس نہ ہو ایام حج میں عورتوں کے لئے مشکل ہے لیکن اس مشکل کوبرداشت کرناچاہئے ،اورچہرے کے پردے کااہتمام کرناچاہئے ۔
حوالہ جات
واللہ سبحانہ وتعالی اٴعلم
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب