021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میموری کارڈ میں گانے ڈاؤن لوڈ کرنااوراس کی کمائی کاحکم
55958 .5جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

میموری کارڈ میں گانے وغیرہ ڈاؤن لوڈ کرنااوراس کی کمائی کھاناکیساہے ؟ نوٹ:یہ مسئلہ اس صورت میں ہے جب اس دکاندار کاگزاراس کے علاہ صحیح طریقہ سے نہ ہوتاہو۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

میموری کارڈ میں گانے ڈاؤن لوڈ کرناحرام ہے اوراس کی کمائی بھی حرام ہے ،لیکن چونکہ عام طورپر جودکاندار ڈاؤن لوڈنگ کاکام کرتے ہیں ،ان کی آمدنی کابس یہی ایک ذریعہ نہیں ہوتا،بلکہ اوربھی جائزذرائع ہوتے ہیں جیسے موبائل کی خریدوفروخت ،بیلنس ڈالنا وغیرہ ، ان کی غالب آمدنی حلال ذرائع سے ہوتی ہے ،اس لئے پوری کمائی حرام نہیں ہوگی ،بلکہ صرف گانے فلمیں ڈاؤن لوڈ کرنے کی کمائی حرام ہوگی ،لہذاگانے ڈاؤن لوڈ کرنے سے بچاجائے اورکوئی حلال کاروبار اختیار کرے ،اگرکسی کاکام صرف گانے ڈاؤن لوڈ کرناہے توکمائی جائزنہیں ۔ آج کل کے دورمیں یہ کہنا ممکن ہی نہیں کہ کوئی جائز اورحلال کاروبار نہ کیاجاسکے ،بلکہ ہرایک کواختیارہے کہ وہ جائزکاروبار کرے یاحرام،اگرکسی کوفکر ہواوردین پرعمل کرناچاہے توحلال کے مواقع بھی بہت میسر ہوجاتے ہیں ،مثلاصورت مسئلہ میں ڈاؤن لوڈنگ کاکام چھوڑ کرموبائل کی خریدوفروخت اورایزی لوڈ کاکام کیاجاسکتاہے جوکہ جائزہے ۔
حوالہ جات
"الھندیہ" 4 /450 : رجل استأجررجلالیضرب الطبل ان کان للہولایجوز وان کان للغزواوالقافلۃ یجوز،کذافی غایۃ البیان ۔ "الھدایہ" 3 /228 : ولایجوزالاستئجار علی الغناء والنوح ،وکذاسائرالملاھی ،لانہ استئجار علی المعصیۃ والمعصیۃ لاتستحق بالعقد ۔ "قال اللہ تعالی فی سورۃ المائدہ آیت 3: وتعاونواعلی البر والتقوی ولاتعاونواعلی الاثم والعدوان۔ "التفسیرالمظہری"3/19 : قال الشیخ ثناء اللہ رحمہ اللہ فی تفسیر ھذہ الآیۃ :(وتعاونوعلی البر)ای علی امتثال امراللہ تعالی (والتقوی )ای الانتھاء عمانھی عنہ کی یتقی نفسہ عن عذاب اللہ ۔(ولاتعاونوعلی الاثم والعدوان )یعنی لاتعاونواعلی ارتکاب المنہیات،ولاعلی الظلم ،لتشفی صدورکم بالانتقام ۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب