021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کپڑوں پردوایاانجکشن لگ جائے تونمازپڑھنا
55958 .4پاکی کے مسائلنجاستوں اور ان سے پاکی کا بیان

سوال

اگرکپڑوں پردوائی یاانجکشن لگ جائے توان کپڑوں سے نمازپڑھناکیساہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

دواء یاانجکشن کپڑوں پر لگ جائے تواس میں تفصیل یہ ہے کہ اگرکسی دواء کے بارے میں یقینی طورپرمعلوم ہوجائے کہ اس میں کسی حرام چیز کاغلبہ ہے اوروہ اس مقدارسے زائدہو جتنی معاف ہے مثلانجاست غلیظہ ہوتودرہم سے زیادہ ہویاخفیفہ ہوتوچوتھائی حصہ سے زائد ہو تووہ ناپاک ہے ،کپڑے کودھوناضروری ہے ،لیکن عام طورپرجودوائیں استعمال کی جاتی ہیں ان میں حرام چیز شامل نہیں ہوتی وہ کپڑے پرلگ جائیں توکپڑاناپاک نہ ہوگا،نمازبھی پڑھ سکتے ہیں ۔
حوالہ جات
"الاشباہ والنظائر" / 84 تا87 : القاعدۃ الثانیۃ :الیقین لایزول بالشک ۔۔۔من تیقن الطہارۃ وشک فی الحدث فہومتطہر ،ومن تیقن الحدث وشک فی الطہارۃ فہومحدث۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب