021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جس امام سے لوگ ناراض ہوں،اس کی امامت کاحکم
56052.2نماز کا بیانامامت اور جماعت کے احکام

سوال

جس امام سے کچھ لوگ خفاء ہوں یعنی ناراض ہوں اورکچھ امام صاحب کے ساتھ ہوں توایسے وقت میں امام کے پیچھے نماز جائزہے ؟جبکہ ناراضگی صرف دین کی وجہ سے ہو۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایساامام جس سے لوگ بالعموم ناراض ہوں، اس کے پیچھے نما زجائزنہیں،لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ لوگوں گی ناراضگی خالص دین کی بنیاد پرہو،مثلاامام فاسق وفاجر ہو،لاپرواہ ہو،یابدعقیدہ ہویاسنت وغیرہ کی رعایت نہ کرتاہو،اگراس سے ناراضگیدنیاوی عداوت یامخالفت ہی کی وجہ سے ہویااس میں نفس کودخل ہو، تواس قسم کی ناراضگی کاشرعاکوئی اعتبارنہیں،ایسے امام کی امامت جائزہے ۔
حوالہ جات
"الھندیہ" 1/86 : ولو أم قوماوھم لہ کارھون ان کانت الکراھۃ لفسادفیہ اولانہم أحق بالامامۃ یکرہ لہ ذالک۔ "ردالمحتار" 1/522 : ولوام قوما وھم لہ کارھون ان الکراھۃ لفسادفیہ اولانہم احق بالامامۃ منہ کرہ لہ ذالک تحریما لحدیث لایقبل اللہ صلاۃ من تقدم قوماوھم لہ کارھون۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب