021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کفریہ عقائد والوں سے اختلاط کا حکم
56269.8 ایمان وعقائدایمان و عقائد کے متفرق مسائل

سوال

روافض سے اختلاط،کھانا پینا اور ان کا سلام لینا دینا کیساہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جو لوگ کفریہ عقائدونظریات( جیسے شرک،تحریف قرآن، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگانا، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تکفیر کرناوغیرہ ایسے عقائد جن میں اسلام کا ایک پہلو بھی نہیں پایا جاتا)کے مطابق عقیدہ رکھتے ہوں،وہ مسلمان نہیں،نیز جب اپنے کفریہ عقائد کو اسلام کے نام پر پھیلائیں تو وہ زندیق بھی ہیں۔ اس لیے ایسے افراد سے میل جول رکھنے اور معاملات کرنے سے حتی الامکان اجتناب ضروری ہے،تاہم بوقت ضرورت بقدر ضرورت بات چیت اور مالی معاملات کی گنجائش ہے۔ البتہ ایسے لوگوں کے ذبیحہ سے بہرحال اجتناب ضروری اور لازم ہے۔

حوالہ جات
(تبویب:ج:51،فتوی نمبر:49823)

سمیع اللہ داودعباسی

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

13/02/1438

 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سمیع اللہ داؤد عباسی

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے