021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
محرم،گیارہویں وغیرہ کی نیاز کا حکم
56269.3 سنت کا بیان (بدعات اور رسومات کا بیان)متفرّق مسائل

سوال

محرم،عید میلادالنبی ،گیارہویں اور دیگر تہواروں پر عزیزو اقارب اور پڑوسی جو شربت،نذر ونیاز ،مختلف کھانے وغیرہ بھیجتے ہیں،انہیں کھایا جاسکتاہے؟ ان کی کیا حیثیت ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر بھیجنے والااللہ کے نام پردے رہا ہےتو اس صورت میں اگرچہ کھانا فی نفسہ جائز اور حلا ل ہے،تاہم پھر بھی اس وقت اور موقع کی تعیین کی وجہ سے بدعت ضرور ہے،لہذا ایسے کھانےسے بچنا چاہیے۔لیکن اگر دینے والے کا عقیدہ ہی صحیح نہیں،وہ غیراللہ کے نام پردے تو اس صورت میں کھانا جائز نہیں،بلکہ حرام ہے۔

حوالہ جات
قال فی البحر الرائق: "ولأن ذكر الله تعالى إذا قصد به التخصيص بوقت دون وقت أو بشيء دون شيء لم يكن مشروعا حيث لم يرد الشرع به؛ لأنه خلاف المشروع…." (ج:2,ص: 172, دار الكتاب الإسلامي)

سمیع اللہ داودعباسی

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

13/02/1438

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سمیع اللہ داؤد عباسی

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے