021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسجد کی کچھ زمین کو گلی میں شامل کرنا
56343 .2وقف کے مسائلمسجد کے احکام و مسائل

سوال

1. اگر پہلے سوال کے جواب میں مسجد کی تعمیر کروائی جاسکتی ہےتو مسجد کے سامنے چائنا پلاٹ کی آبادی کا کہنا ہےکہ مسجد کی مقرر کردہ حد سے تقریباً ساڑھے تین سو اسکوائر فٹ جگہ کم کر دی جائےتاکہ گلی چوڑی رہے۔ ایساکرنا درست ہوگا؟ جبکہ ایسا کرنےسے مسجد کو کافی نقصان ہے۔ o اگر مسجد کی تعمیرکے لیے قانونی طور پر اجازت مل جائےتو مسجد کی جگہ سے اتنی جگہ چھوڑنا جائز نہیں ،کیونکہ اس میں مسجد کا نقصان ہے۔ قال فی الدر المختار: "وكذا يفتى بكل ما هو أنفع للوقف" (ج:6,ص:21, دار الفكر-بيروت) وفی المحيط البرهاني: "الطريق إذا كان واسعا، فبنى فيه أهل المسجد مسجدا للعامة، ولا يضر ذلك بالطريق، فلا بأس به، وإن أراد أهل المحلة أن يدخلوا في دورهم شيئا من الطريق ولا يضر ذلك بالعامة ليس لهم ذلك، نص عليه في «العيون»" (ج:5,ص:318, دار الكتب العلمية، بيروت - لبنان) مسجد کمیٹی میں نئے لوگ شامل کرنا 2. چونکہ کمیٹی کے ذمہ داروں میں چند لوگ محلہ چھوڑ کر، کچھ لوگ ملک چھوڑ کراور کچھ لوگ دنیا چھوڑ کر جاچکے ہیں، ان حالات میں نئے لوگ شامل کیے جاسکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس صورت میں نئے لوگوں کوکمیٹی میں شامل کرنا درست ہے۔
حوالہ جات
قال فی الشامیۃ: "ثم ذكر عن التتارخانية ما حاصله أن أهل المسجد لو اتفقوا على نصب رجل متوليا لمصالح المسجد فعند المتقدمين يصح ولكن الأفضل كونه بإذن القاضي، ثم اتفق المتأخرون أن الأفضل أن لا يعلموا القاضي في زماننا لما عرف من طمع القضاة في أموال الأوقاف۔۔" (ج:4,ص:422, دار الفكر-بيروت) وفی تبيين الحقائق : "أن التدبير فيما يتعلق بالمسجد لأهله دون غيرهم كنصب الإمام واختيار المتولي۔۔" (ج:6,ص:146, المطبعة الكبرى الأميرية)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سمیع اللہ داؤد عباسی صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب