021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
منہدم گھر کے ملبے سے ملا ہوا سامان کا حکم
56561گری ہوئی چیزوں اورگمشدہ بچے کے ملنے کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

ہمارے علاقہ وزیرستان میں فوجی اپریشن سے پہلے لوگوں کو اس علاقہ سے نکالاگیا تھا ،پھر اپریشن میں پورے بازار کو بھی منہدم کردیا گیاتھا۔اور اس بازار کی دکانوں میں لوگوں کا کچھ سامان وغیرہ رہ گیاتھا ۔ پھر اس بازار کے ملبے کو گند ،پتھر ،اینٹین،لوہا وغیرہ اٹھاکر اس جگہ سے ہٹاکر نالیوں میں پھینکا گیا ۔ اب اس ملبہ کے ڈھیر سے کوئی چیز پتھر ،اینٹیں وغیرہ اٹھانا عام لوگوں کے لئے کیسا ہے ؟ کن لوگوں کو اٹھانے کا حق ہے ، اور کن کو نہیں ؟ دوسری بات یہ ہے کہ اگر وہاں سے وہ چیزیں نہ اٹھائی جائیں تو کچھ عرصہ بعد جب بھی بارش ہوگی تو پانی ان کو بہاکر لے جائے گا ، اور یہ چیزیں ضائع ہونگی ،براہ کرم مسئلہ سے اگاہ فرمائیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ان اشیاء کا حکم یہ ہے کہ مالک کے لئے اپنی اشیاء ہر وقت اٹھانے کی اجازت ہے ، غیر مالک کے لئے اپنے استعمال کی نیت سے اٹھانے کی اجازت نہیں البتہ بہت معمولی چیز جس کے بارے میں گمان یہ ہو کہ مالک اسے تلاش نہیں کرے گا اسے کوئی بھی اٹھا کر استعمال کرسکتاہے ، زیادہ قیمتی چیزیں جو مالک تک پہچانے کی نیت سے اٹھائی ہے اگر مالک تلاش کے باوجود نہ ملے اور اٹھانے والا خود فقیر ہے تو خود اس کے لئے بھی استعمال کی اجازت ہے،ورنہ فقراء ومساکین پر صدقہ کرنا لازم ہے۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 278) عرف) أي نادى عليها حيث وجدها وفي الجامع (إلى أن علم أن صاحبها لا يطلبها أو أنها تفسد إن بقيت كالأطعمة) والثمار (كانت أمانة) لم تضمن بلا تعد فلو لم يشهد مع التمكن منه الی قولہ(فينتفع) الرافع (بها لو فقيرا وإلا تصدق بها على فقير ولو على أصله وفرعه وعرسه، إلا إذا عرف أنها لذمي الی قولہ (فإن جاء مالكها) بعد التصدق (خير بين إجازة فعله ولو بعد هلاكها) وله ثوابها (أو تضمينه) مشكاة المصابيح للتبريزي (2/ 188) وعن جابر قال : رخص لنا رسول الله صلى الله عليه و سلم في العصا والسوط والحبل وأشباهه يلتقطه الرجل ينتفع به . رواه أبو داود
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / فیصل احمد صاحب