021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غیر وقف شدہ مسجد میں نماز جمعہ اور نماز عیدین وغیرہ کا حکم
71116وقف کے مسائلمسجد کے احکام و مسائل

سوال

کیا غیر وقف شدہ مسجد میں نماز جمعہ اور نماز عیدین جائز ہے اور دیگر باجماعت نمازوں کے ثواب میں کمی ہوگی جو وقف مسجد میں حاصل ہوتی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

غیر وقف شدہ مسجد چونکہ شرعی مسجد نہیں،اورنمازوں کو وقف مسجد(شرعی)یاعیدہ گاہ میں پڑھنا سنت مؤکدہ ہے،لہذااس غیروقف شدہ مسجد میں جمعہ ،عیدین سمیت تمام باجماعت نمازیں پڑھنا اگرچہ  صحیح ہے، لیکن بلا عذر مسجد شرعی کی جماعت کا ترک خلاف سنت اور مکروہ ہونے کے علاوہ مسجدشرعی میں نماز پڑھنے کے ثواب سے محرومی کا باعث بھی ہے۔(احسن الفتاوی:ج۳ص۲۷۲ تا ۲۷۳)

حوالہ جات
.....

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۳جمادی الثانیۃ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب