021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غیر وقف شدہ مسجد یعنی کسی کی ذاتی مسجد کے لیے خصوصی یا عمومی چندہ کرنا
71117وقف کے مسائلمسجد کے احکام و مسائل

سوال

کیا غیر وقف شدہ مسجد یعنی کسی کی ذاتی مسجد کے لیے خصوصی یا عمومی چندہ کیا جاسکتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

فی نفسہ چندہ کے جواز کے لیے کسی جگہ کا مسجد یا وقف ہونا ضروری نہیں، لیکن مطلق مسجد کے نام یا عنوان سے حاصل شدہ چندہ ایسی جگہ صرف کرنا جائزنہیں ہوگا ،لہذا اگر خاص اس جگہ کی نسبت اور نام سے چندہ لیا جائے یعنی چندہ دینے والوں کو معلوم ہو کہ یہ مسجد کے نام پر غیر وقف شدہ جائے نماز ہے تو ایسی صورت میں شرعی حدود کے مطابق مناسب انداز میں چندہ کرنا اور اس جگہ پر صرف کرنا درست ہوگا۔

حوالہ جات
.......

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۳جمادی الثانیۃ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب