021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیٹے کی کمائی والدکے ترکہ میں شامل ہے یانہیں؟
57979میراث کے مسائلمناسخہ کے احکام

سوال

ایک شخص کی دوبیویاں تھیں،بڑی بیوی سے دوبیٹےاورایک بیٹی تھی ،دوسری بیوی سےایک بیٹا اورایک بیٹی تھی،بڑی بیوی کاچھوٹابیٹاسعودی عرب چلاگیا،تقریباتیس سال تک وہاں کام کیا،ان کےوالد کی یہاں زمین ہے۔ پوچھنایہ ہےکہ چھوٹےبیٹے کی کمائی والدکے ترکہ میں شامل ہوگی یانہیں؟واضح رہے کہ بیٹاوالدسےویزہ وغیرہ کاخرچہ قرض لے کرگیاتھا اورکماکررقم واپس کردی ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگربیٹاوالدسےالگ رہتاتھایااس نے اپنی کمائی الگ رکھی ہے،کماکروالدکونہیں دیتارہاتوبیٹے کی کمائی بیٹے کی ملکیت ہے والدکی نہیں،لہذابیٹے کی کمائی کو والدکے ترکہ میں شامل نہیں کیاجائے گا۔
حوالہ جات
.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب