۲۔ جنازہ کے اعلان کے ساتھ بلند آواز سے دعا ء مغفرت بھی کراتے ہیں یعنی یہ کہتے ہیں کہ دعا فرمائیں اللہ تعالی مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے ،اس کے بعد امام صاحب میت کے لئےدعاکراتے ہیں تو اس دعاکی شرعی کیا حیثیت ہے؟
o
۲۔ فرض نماز کے بعد اگر دعاؤں کا معمول ہے جیسا کہ اکثر مساجد میں ہوتاہے اور اس کے ضمن میں میت کی مغفرت کی دعاکرادیجاتی ہے تو اس میں حرج نہیں ۔ اگر دعاء کا معمول نہ ہو اور خاص میت کی مغفرت ہی کے دعا کرائی جائے تو یہ درست نہ ہوگا کیونکہ نماز جنازہ خود ہی دعا ہے ۔ پہلی صورت میں دعامختصر رکھنا بہتر ہے تاکہ جنازہ میں بلاضرورت تاخیر نہ ہو ۔
حوالہ جات
ولایدعو للمیت بعد صلوة الجنازہ ؛لانہ یشبہ الزیادہ فی صلوہ الجنازہ ﴿مرقاة المفاتیح کتاب الجنائز باب المشی بالجنازہ ﴾