021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
”میری زندگی میں تمہارے لئے کوئی جگہ نہیں “سے طلاق کاحکم
60164طلاق کے احکامالفاظ کنایہ سے طلاق کا بیان

سوال

میں سندس اویس زوجہ محمداویس سجادانور میرانکاح مورخہ4 اپریل2014 بروزجمعہ کوقرارپایاتھا،تب بھی سے لےکراب تک رخصتی کے انتظارمیں تھی،مگراچانک27جون2017 بروزمنگل کوایک غلط فہمی کی بناءپرلڑائی کے دوران میرے شوہر محمداویس سجادانور نےجوالفاظ مجھے میسج کہے وہ درج ذیل ہیں: تم اپنے یارکے ساتھ رہو،اب میری زندگی میں تمہارے لئے کوئی جگہ نہیں،دوسراجملہ پہلے کاغذبنوائے تھے اب بھجوادونگا۔ میرے جواب میں منع کرنے پراویس سجادانورمیرے شوہرکاجواب آیاکہ صفائی اپنے یارکودینا،میں نے بھی غصہ میں کہاکہ اگرمیں غلط ہوں ،بری ہوں تومجھے کاغذبھجوادیں ،جس کے جواب میں میرے شوہرنےپہلےمیسج میں کہاکہ” دی تمہیں “ دوسرامیسج آیا”منہ سے دے دی تم کو “ میں نے جواب میں کہاکہ اس کے لئے کوئی گواہ نہیں توشوہرنے کہاکہ اس کے لئے گواہ کی ضرورت نہیں۔پوچھنایہ ہے کہ مجھ پرطلاق ہوئی یانہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

غیرمدخول بہا کوتین طلاق متفرق طورپردی جائیں تواس سے ایک طلاق بائن واقع ہوتی ہے،اس کے بعدعورت طلاق کامحل نہیں رہتی ،اس لئے دوسری اورتیسری طلاق لغو ہو جاتی ہے،لہذااس صورت میں پہلاجملہ”تم اپنے یارکے ساتھ رہو “ اگرطلاق کی نیت سے کہاہے تواس سےایک طلاق بائن واقع ہوچکی ہے ،آپ کانکاح اس مردسے ختم ہوچکاہے،البتہ باہمی رضامندی سے گواہوں کے سامنے دوبارہ نکاح ہوسکتاہے۔اگراس جملےمیں شوہرطلاق کی نیت کاانکار بھی کرے تو”منہ سے دی تم کو “ والاجملہ بھی طلاق ہی کے لئے بولاگیاہے اس سے ایک طلاق بائن ہوگی ،جس کاحکم بھی گزشتہ جملے والاہی ہے۔
حوالہ جات
العناية شرح الهداية (ج 5 / ص 264): "( وإذا طلق رجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها ) لأن الواقع مصدر محذوف لأن معناه طلاقا ثلاثا على ما بيناه ، فلم يكن قوله أنت طالق إيقاعا على حدة فيقعن جملة : ( فإن فرق الطلاق بانت بالأولى ولم تقع الثانية والثالثة ) وذلك مثل أن يقول : أنت طالق طالق طالق." تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق (ج 6 / ص 282): "لا تطلق بها أي بالكنايات إلا بنية أو بدلالة حال أراد بدلالة الحال حال مذاكرة الطلاق أو حالة الغضب." البحر الرائق شرح كنز الدقائق للنسفي (ج 8 / ص 158): " (وينكح مبانته في العدة وبعدها) أي المبانة بما دون الثلاث."
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب