021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ٹیکس سے بچنے کے لیے ٹیکس والی جگہ سے نکل کر بیع کرنا
57517خرید و فروخت کے احکامبیع فاسد ، باطل ، موقوف اور مکروہ کا بیان

سوال

براۓمہربانی اس مسئلہ کی بھی وضاحت فرمائیں. مسئلہ:مویشی منڈی میں مشتری نےبائع سےٹیکس فیس سےبچنےکیلےکہاباہرچلومیں آپ سےجانورلیتاہوں اس طرح کرناجائزہےیانہیں؟ اوراس بارجاکرخریدے ہوئے جانورکی قربانی ہوگی یانہیں. براۓمہربانی رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پوچھے گئے سوال میں بائع اور مشتری کی بیع منعقد ہوجائیگی اور اس جانور کی قربانی بھی شرعاً جائز ہوگی ، تاہم مشتری کا اس طرح باہر جا کر خریدنا ٹیکس سے بچنے کا حیلہ ہے جو کہ دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے،لہذا مشتری اور بائع کا یہ عمل شرعا ًجائز نہیں۔
حوالہ جات
"البيع في اللغة تمليك المال بالمال، وزيد عليه في الشرع فقيل: هو مبادلة المال بالمال بالتراضي بطريق الاكتساب. … وحكمه إفادة الملك وهو القدرة على التصرف في المحل شرعا" العناية شرح الهداية (6/ 246)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب