021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایک جگہ منگنی کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنا
58098نکاح کا بیاننکاح کے منعقد ہونے اور نہ ہونے کی صورتیں

سوال

ایک شخص کی ایک لڑکی کے ساتھ منگنی ہوئی،جس میں نہ مہرمقررہوا،نہ نکاح پڑھا یاگیا،کچھ عرصہ بعد اس شخص نے بغیرکسی وجہ کے دوسری جگہ شادی کرلی،اب لڑکی کووہ شخص اوراس کے حواری ہراساں کئے ہوئے ہیں،کہ طلاق کے بغیر دوسری جگہ شادی نہیں کرسکتی،دین متین کی روشنی میں اس مسئلہ کی وضاحت فرماکرعنداللہ ماجورہوں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگرمنگنی کی مجلس میں گواہوں کی موجودگی میں ایجاب وقبول بھی ہوجائے تونکاح منعقد ہوجاتاہے،اوراگرایسانہ ہوتومنگنی کی حیثیت محض وعدہ نکاح کی ہے،اس سے نکاح منعقد نہیں ہوتا،صورت مسئولہ اگرحقیقت کے مطابق ہے توچونکہ صرف منگنی ہوئی تھی،اس لئے لڑکے کے لئے اس وعدے کوپوراکرناضروری تھا،اگرکسی معقول عذرکے بغیر اس نے دوسری جگہ نکاح کیاہے،تواسے گناہ ہواہے،جس سے توبہ ضروری ہے،نیز نکاح نہ ہونے کی وجہ سے لڑکی آزادہے،جہاں چاہے نکاح کرے،لڑکے کی طرف سے لڑکی کوہراساں کرناناجائزوحرام ہے۔

حوالہ جات
"حاشية رد المحتار"3 / 12: قال في شرح الطحاوي: لو قال هل أعطيتنيها فقال: أعطيت إن كان المجلس للوعد فوعد وإن كان للعقد فنكاح ۔

محمد بن حضرت استاذ صاحب

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

25/09/1438

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

فیصل احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے