021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تراویح میں ایک مرتبہ قرآن مجیدختم کرنے کےبعداسی حافظ کاامامت کوجاری رکھنا
59034نماز کا بیانتراویح کابیان

سوال

اگرکسی حافظ نےتراویح میں قرآن مجیدکاختم مکمل کیاتووہ حافظ یاقاری دوبارہ تراویح میں امامت کرسکتا ہے یانہیں؟اوراگرلوگ اس کی اقتداء کریں توگناہ گارہوں گے یانہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

تراویح میں ایک مرتبہ قرآن مجیدختم کرنے کےبعداسی حافظ کے تراویح کی امامت جاری رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔اسی طرح جولوگ اس امام کی اقتداء میں تراویح اداکریں گےان کی نمازیں بھی درست ہیں،کیونکہ تراویح امام اورمقتدی دونوں کی حق میں سنت مؤکدہ ہے،لہذادونوں کی نمازمتحدہوئی ،جب دونوں کی نمازمیں یکسانیت اوراتحادہےتوان کی نمازکے درست ہونے میں کوئی مانع نہیں۔
حوالہ جات
۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب